Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
274 - 531
رسولِ خداصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّموصحابہ سے عشق: 
(6959)…حضرتِ سیِّدَتُناعبْدَہ بنْتِ خالدبن مَعدانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَااپنےوالدماجدکےمتعلق بیان کرتی ہیں کہ آپ بہت کم آرام فرماتے، بسترپربھی پیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا نام لےکر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے:”آپ لوگ ہی میرا سب کچھ ہیں، میرا دل آپ ہی کامشتاق ہے اور میرا شوق بڑھ رہا ہے، مولیٰ!میری روح قبض فرمالے۔“حتّٰی کہ آپ پر نیند غالب آجاتی۔
موت سےمحبت:
(6960)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبنعبداللہبن زُبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک شخص کےحوالے سےبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناخالد بن معدانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰننےفرمایا:میں ہرگز پسندنہیں کرتاکہ خشکی یاتری  میں رہنے والا کوئی جانورمیری موت کافِدیہ بن جائے۔اگر موت تک پہنچناممکن ہوتاتو وہی شخص مجھ پرسبقت کرپاتا جو طاقت میں مجھ سے زیادہ ہوتا۔
(6961)…حضرتِ سیِّدُنااَحْوَص بن حکیمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْمبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتےہیں:خداکی قسم!اگرموت کسی مکان میں ہوتی توسب سےپہلےمیں اس کی طرف سبقت کرتا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… طرح کیا،اس مسئلہ میں اختلاف ہےمگرصحیح یہ ہی ہے(۴)…جوشخص دعوٰی ولایت کرتےہوئےکہےکہ میں نےخداتعالیٰ کو آنکھوں سے دیکھا ہے یا دیکھتا ہوں وہ کافر ہے کہ اپنے کو وہ نبیوں سے افضل کہتا ہے(۵)…قیامت میں ہر مؤمن و کافر کو رب کادیدار ہوگا مؤمن کو رحمت کی شان میں اور کافر کو غضب و قہر کی شان میں(۶)…قیامت کے بعد صرف مؤمنوں کو جنت میں دیدار الٰہی ہواکرےگاکفارکودوزخ میں نہ ہوگا” اِنَّہُمْ عَنۡ رَّبِّہِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوۡبُوۡنَ ﴿ؕ۱۵﴾( پ۳۰،المطففین:۱۵،ترجمۂ کنز الایمان: بے شک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں۔)“(۷)…حق یہ ہے کہ جنت میں ہر مؤمن کو دیدارالٰہی ہوا کرے گامردہوںیا جنتی عورتیں۔عورتوں کے متعلق اختلاف ہے مگر حق یہ ہی ہے کہ انہیں بھی دیدار ہوگا (۸)…دنیا میں خواب میں دیدارِ الٰہی ہوسکتا ہے بلکہ ہوتا ہے،ہمارے امام اعظم(عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم)نےایک سوباررب کوخواب میں دیکھا،امام احمدابن حنبل (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل) نے خواب میں دیکھاپوچھا الٰہی کون سی عبادت افضل ہے ؟فرمایا تلاوتِ قرآن،دوسری بار پھر دیکھا پوچھا الٰہی معنیٰ سمجھ کر تلاوت افضل ہے یا بغیر سمجھے بھی،فرمایا ہر طرح افضل ہے۔