حضرت سیِّدُنا خالد بن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
حضرتِ سیِّدُناخالدبن معدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبھی شامی تابعین کرام میں سےہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبدنی مجاہدہ کرنےوالے، روشن دل اورعقْلِ سلیم کے مالک ہیں۔آپ کا دل محبَّتِ الٰہی میں گرفتار اور عقل اُسی کے جلوؤں میں گم رہتی اور خودقربِ الٰہی پانے کے لئے مجاہدے میں مشغول رہتے۔
عُلَمائےتصوف فرماتے:خالِقِ حقیقی کےمشاہدےکےلئےمجاہدہ کرنے کا نام تَصَوُّف ہے۔
40ہزارتسبیح:
(6956)…حضرتِ سیِّدُنا سَلَمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا خالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن تلاوتِ قرآن کے علاوہ ایک دن میں40ہزار تسبیح پڑھاکرتے تھے۔وصال کے بعد جب انہیں غسل کے لئے تخت پر لٹایا گیا تو ان کی انگلیاں حرکت کررہی تھیں گویا تسبیح پڑھ رہے ہیں۔
روزے کی حالت میں انتقال:
(6957)…حضرتِ سیِّدُنا حاتِم بن لَیْث جَوہَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا خالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی اولاد میں سےایک شخص نے مجھے بتایاکہ حضرتِ سیِّدُناخالدبن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکا انتقال روزے کی حالت میں ہوا۔
نفس کوبھوکارکھنےپردیدارِباری تعالیٰ کی امید:
(6958)…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن مَعدان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتےہیں:میں نے ایک آسمانی کتاب میں پڑھا ہے کہ نفس کو بھوکا رکھو اور اسے عار دلاؤ ممکن ہےکہ تمہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا دیدار نصیب ہوجائے۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مُفَسِّرِشہیر،حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح، جلد7 ، ص516پرفرماتےہیں:دیدارِ الٰہی کے متعلق چند مسائِلِ اِعْتِقادیہ یاد رکھو:(۱)…دنیا میں بندے اللہ تعالیٰ کو بصیرت یعنی نورِقلبی سے دیکھتے ہیں اسے جانتے پہچانتےہیں،آخرت میں اسےبَصارت یعنی نورِنگاہ سےدیکھیں گےکہ وہاں بصارت میں بصیرت ہوگی(۲)… دنیا میں آنکھوں سےخدا تعالیٰ کا دیدارممکن ہے مگر واقع نہیں اس لیےموسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نے دیدار کی دعا کی،ناممکن کی دعا ناجائز ہے نبی ناجائز کام نہیں کرتے(۳)…حضورانورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےمعراج میںاللہتعالیٰ کادیدارانہیں آنکھوں سےکیااورخُوب اچھی…☜