Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
270 - 531
	اورارشادفرمایا:البتہ میں تمہیں قیامت کی کچھ نشانیاں بتادیتا ہوں۔ لونڈی اپنے مالک کو جنے گی(1)،لوگ  محلات  میں فخر کریں گے اور محتاج لوگ جنہیں تن کا کپڑا نصیب نہ ہوگا سردار بنے پھریں گے۔“
	حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یَعْمَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میں نے(حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے )عرض کی:یہ کون لوگ ہوں گے؟فرمایا:اہْلِ عرب کے ادنیٰ لوگ ہوں گے۔
	سوال کرنےوالاچلاگیاتومصطفٰےجانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”اسےمیرےپاس لاؤ۔“ہم ڈھونڈنےگئےمگرہمیں نظرنہ آیاتوارشادفرمایا:”وہ جبریل امینعَلَیْہِ السَّلَامتھےجو لوگوں کودین سکھانےآئے تھے۔“(2)
رضائےالٰہی کےلئےعمل کرنےکاانعام:
(6951)…حضرتِ سیِّدُناحُذَیْفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں:میں پیارےمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےمرضِ وصال میں خدمت اقدس میں حاضرہوا، آپ حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے سینےسےٹیک لگائےتشریف فرماتھے۔میں نےعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے ماں باپ آپ پرقربان!آپ کیسےہیں؟ارشادفرمایا:بہت بہتر۔پھرمیں نےحضرت علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےکہا:آپ کافی دیرسےموجود ہیں تھکاوٹ ہورہی ہوگی،مجھےاس سعادت سےمشرف ہونے کی اجازت دیجئےکہ حضور 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… و حدیث سے ثابت ہیں ۔ حضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَامکو فرشتوں نے حضرت اسحٰقعَلَیْہِ السَّلَامکے پیدا ہونے کی اور حضرت زکریا عَلَیْہِ السَّلَامکو حضرت یحییٰعَلَیْہِ السَّلَامکے پیدا ہونے کی اور حضرت مریم(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) کوحضرت عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامکے پیدا ہونے کی خبریں دیں تو ان فرشتوں کو بھی پہلے سے معلوم تھا کہ ان حملوں میں کیا ہے اور ان حضرات کو بھی جنہیں فرشتوں نے اطلاعیں دیں تھی اور ان سب کا جاننا قرآنِ کریم سے ثابت ہے تو آیت کے معنیٰ قطعاً یہی ہیں کہ بغیر اللہ تعالیٰ کے بتائے کوئی نہیں جانتا ۔ اس کے یہ معنیٰ لینا کہ اللہ تعالیٰ کے بتانے سے بھی کوئی نہیں جانتا مَحض باطل اور صدہا  آیات و احادیث کے خلاف ہے۔ (خازن ، بیضاوی ، احمدی ، روح البیان وغیرہ)
…یعنی اولاد نافرمان ہوگی،بیٹا ماں سے ایساسلوک کرے گا جیسا کوئی لونڈی سےتو گویا ماں اپنے مالک کو جنے گی ۔
(مراٰۃ المناجیح،۱/ ۲۶)
2…مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الایمان والاسلام…الخ،ص۲۳،حدیث:۹
	مسندامام احمد،مسند الشامیین،حدیث ابی عامر الاشعری،۶/ ۸۸،حدیث:۱۷۱۶۶،عن ابی عامر الاشعری