حق کے اعتبار سے سب سے افضل ہے۔ صرف ایک حق والا پڑوسی وہ کافر ہے جس سے کوئی رشتہ نہ ہوالبتہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے اس کا ایک حق ہے۔ دوحق والا پڑوسی وہ مسلمان ہے جس سے کوئی رشتہ نہ ہولیکن اس کا ایک حق اسلام کی وجہ سے ہے اور دوسرا پڑوس کی وجہ سے۔تین حق والاپڑوسی مسلمان رشتہ دار ہے جس کا ایک حق اسلام کی وجہ سے، دوسرا پڑوس اور تیسرا رشتہ داری کی وجہ سے ہے۔پڑوسی کاادنٰی حق یہ ہے کہ تم گھرکی ہانڈی میں سےتھوڑااسےبھی بھیج دو۔(1)
انصاف اور خواہشات کی صورتیں:
(6949)…حضرتِ سیِّدُناابوتَمِیْمَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحُضورنَبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےعدل وانصاف کی صورتوں کےمتعلق سوال کیاتوآپ نےارشادفرمایا:”انسان کااپنی ذات سےانصاف کرنا،سلام عام کرنا،تنگدستی وخوشحالی میںاللہ عَزَّ وَجَلَّکاذکرکرناحتّٰی کہ تجھےیہ پروا نہ ہوکہ بُراکہاجا رہاہےیاتیری تعریف کی جارہی ہے۔“اور میں نے خواہشات کی صورتوں کےمتعلق سوال کیاتوارشاد فرمایا:
”بخل کی اطاعت کرنا،نفسانی خواہش کی پیروی کرنا، انسان کا خودکو اچھا جاننااور مصیبت کے وقت بے صبری اور خوشحالی میں شکر نہ کرنا۔“(2)
اسلام،ایمان اوراحسان:
(6950)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ ایک شخص نےبارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اسلام کیا ہے؟ارشادفرمایا:”اسلام یہ ہے کہ تم نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اوربَیْتُاللہ کا حج کرو۔“اس نے عرض کی:جب میں یہ کام کروں گا تو مسلمان شمار کیا جاؤں گا؟ارشاد فرمایا:”ہاں۔“پھر عرض کی:ایمان کیا ہے؟ارشادفرمایا:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، موت کے بعد اُٹھائے جانے، جنت ودوزخ اور اچھی بُری تقدیر کو مانو۔“عرض کی:جب میں ایسا کروں گا تو مومن شمار کیا جاؤں گا؟ارشادفرمایا:”ہاں۔“پھر اس نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند شامیین،عطاء عن الحسن بن ابی الحسن البصری،۳/ ۳۵۶،حدیث:۲۴۵۸
2…معرفة الصحابة لابی نعيم،باب التاء،۴/ ۴۴۲،حدیث:۶۷۵۰،الرقم:۳۱۳۵،ابو تميمة الهجيمی