Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
264 - 531
قرض سےخلاصی کی دعا:
(6940)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ رسولِ اَکرم،شاہِ بنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےمجھےقرآنِ پاک کی آیتیں اورچندایسی دعائیں سکھائیں جنہیں روئےزمین  کاکوئی مصیبت زدہ،ضامن یامقروض مسلمان پڑھےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّاسےنجات عطافرمائےگااوراس کےلئےکشادگی پیدافرمائے گا۔ایک روزمجھےبارگاہ ِرسالت میں حاضرہونےسےروک دیاگیا،میں نمازِ جمعہ میں شریک نہ ہوسکاتوآپ نے اِسْتِفْسارفرمایا:اےمُعاذ!نمازِ جمعہ سےتمہیں کس چیز نے روکا؟میں نےعرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھ پریُوحَنّابن مارِیہ یہودی کاایک اوقیہ سوناقرض ہے،وہ میرےدروازےپرتاک میں بیٹھاتھا، مجھے ڈرہواکہ وہ مجھےآپ سےروک  دےگااورمیرےکام کےآڑےآئےگا۔(1)ارشادفرمایا:کیاتم پسندکرتے ہوکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں قرض سے چھٹکارا عطافرمادے؟میں نے عرض کی:جی ہاں۔ارشاد فرمایا:یہ کلمات پڑھو:
اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ۫ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُؕ بِیَدِکَ الْخَیۡرُؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۶﴾تُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَتُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ۫ وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ۫ وَتَرْزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ﴿۲۷﴾ (2)رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِوَرَحِیْمَہُمَا تُعْطِیْ مِنْہُمَامَا تَشَاءُ وَتَمْنَعْ مِنْہُمَا مَا تَشَاءُ اِقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ
یعنی اے اللہ مُلک کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دےاور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے، ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے بےشک تو سب کچھ کرسکتا ہےتو رات کاحصہدن میں ڈالے اور دن کا حصہ رات میں ڈالے اور مُردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مُردہ نکالےاورجسےچاہےبے گنتی دے۔اے دنیا وآخرت میں سب سے زیادہ رحم فرمانے والے!دنیاوآخرت میں سےتوجوچاہےدے اورجوچاہےروک لے ، مجھے قرض سے نجات عطافرما۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قرض خواہ کا خوف ہے اور یہ تنگ دست ہےتو اس صورت میں جماعت ترک کرنے پر کوئی گناہ نہیں ۔
(ماخوذ ازبہار شریعت، حصہ۳، ۱/ ۵۸۴)
2… (پ۳،اٰل عمرٰن:۲۶، ۲۷)