Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
263 - 531
سمجھتا تھااور(حق کی آگاہی کےلئے)مختلف خبروں کےبارےمیں معلومات کرتا رہتااورقافلوں کےانتظار میں رہتا۔ایک مرتبہ ایک قافلہ گزراجو مکَّۂ مکرَّمہ سےآرہا تھا۔انہوں نے مجھے بتایا کہ مکہ میں قبیلہ قریش کا ایک شخص ہےجوخودکوکہتاہے۔چنانچہ میں مکَّۂ مکرَّمہ آیا اور بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی:آپ پرکون ایمان لایا؟ارشادفرمایا:”ایک غلام اورایک آزادیعنی بلال حبشی اورابوبکررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا۔میں نےعرض کی: مجھےبھی اسلام میں داخل کرلیجئے۔“یوں میں نےاسلام قبول کیااور اسی سبب سے”چوتھامسلمان“کہلایا۔پھر میں نےعرض کی:”یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں آپ کی خدمت میں رہوں یااپنے گھروالوں کے پاس چلاجاؤں؟“ارشادفرمایا:”گھروالوں کے پاس چلےجاؤ، جب ہمارے مدینہ منورہ ہجرت کی خبر ملے تب ہمارے پاس چلےآنا۔“جب آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں بھی آپ کی خدمت میں حاضرہوا اور سلام عرض کیاآپ نے جواب دیا۔پھر میں نے کچھ سوالات کئے جن میں سے ایک یہ تھا کہ کون ساغلام آزاد کرنا افضل ہے؟ارشاد فرمایا:”جوزیادہ قیمتی  اورمالکوں  کے نزدیک مُعَزز ہو۔“(1)
جنت کی خوشخبری:
(6938)…حضرتِ سیِّدُناعُقبہ بن عامِررَضِیَ اللہُ عَنْہسےمروی ہےکہ حضوررحمَتِ عالَمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:جومسجدمیں داخل ہونےسےپہلےاپنےموزےیاجوتےنیچےسےدیکھ لے(کہ کہیں نجاست نہ لگی ہو) تو فرشتےکہتےہیں:”تم نےاچھاکیااورتمہارےلئےپاکیزہ  جنت ہے، سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔“(2)
(6939)…حضرتِ سیِّدُناکعب بن عُجْرَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حُسنِ اخلاق کے پیکر،محبوبِ ربّ اکبرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاس فرمانِ باری تعالیٰ:
لِلَّذِیۡنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَ زِیَادَۃٌ (پ۱۱،یونس:۲۶)	
ترجمۂ کنز الایمان:بھلائی والوں کے لئے بھلائی ہے اور اس سے بھی زائد۔
	کی تفسیرکرتےہوئےفرمایا:” الْحُسْنٰی “سےمرادجنت اور” زِیَادَۃٌ “سےمراداللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا دیدار ہے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تاریخ ابن عساکر،۴۶/ ۲۵۷ ،الرقم:۵۳۷۰ ،عمرو بن عنبسة ،بتغیر
2…تاریخ ابن عساکر،۳۶/ ۳۹۳،حدیث:۷۳۷۹،الرقم:۴۱۶۷،عبد الغفار بن عبد الوھاب ابن عادل الشیبانی
3… تفسیرطبری،پ۱۱،سورة يونس،تحت الآية:۲۶، ۶/ ۵۵۱،حدیث:۱۷۶۴۶، ۱۷۶۴۸