Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
262 - 531
(6934)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہے کہ حضورنَبیّ رحمت،شفِیْعِ امتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:بےشکاللہ عَزَّ  وَجَلَّنےمجھےرسالت کے ساتھ مبعوث فرمایا،میں نے دل تنگی کی شکایت کی،مجھےیقین تھاکہ لوگ مجھےجھٹلائیں گےتومیرےرب عَزَّ  وَجَلَّنےمجھےمتنبہ کیاکہ اگر میں نےپیغامِ رسالت نہ پہنچایاتومجھ پرعتاب کیاجائےگا(اس نے میری حفاظت کاذمہ لیاتومیراسینہ کھل گیا)۔(1)
باہم محبت کرنےوالوں میں فسادکاایک سبب:
	مصطفٰےجانِ رحمتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:رضائےالٰہی کےلئےباہم محبت کرنےوالےدو مسلمانوں کےدرمیان فسادان میں سےایک کےگناہ کےسبب ہوتاہے۔
(6935)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہے کہ حضورنَبیّ غیب دانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:”کفرمشرق کی جانب ہے(2)۔“(3)
خلفائےراشدین کی محبت:
(6936)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:”ابوبكر،عُمَر،عثمان اورعلی کی محبت صرف مسلمان کےدل میں ہی جمع ہوتی ہے۔“(4)
چوتھے مسلمان:
(6937)…حضرتِ سیِّدُناابواُمامہ باہِلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناعَمْروبن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےپوچھا:اےعَمْرو!آپ کو”چوتھامسلمان“کیوں کہاجاتاہے؟آپ نےفرمایا:اللہعَزَّ وَجَلَّنےاعلانِ اسلام سے پہلے ہی میرے دل میں اسلام داخل فرمادیاتھاکہ میں  جاہلیت کے کاموں اوربُتوں کو  باطل 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،عطاء عن ابی ھريرة،۳/ ۳۱۴،حدیث:۲۳۷۶
2…مشرق سے مراد یا تو ملک فارس ہے یا مدینہ منورہ کا شرقی علاقہ جہاں سے دجال نکلے گا یا اس سے مراد نجد کا علاقہ ہے کہ وہاں سے فرقہ وہابیہ پیدا ہوا۔(مراٰۃ المناجیح،۸/ ۵۷۷)
3…ترمذی،کتاب الفتن،باب ماجاء فی الدجال لا یدخل المدينة،۴/ ۱۰۶،حدیث:۲۲۵۰
4…تاریخ ابن عساکر،۳۹/ ۱۲۶،حدیث:۷۹۲۶،الرقم:۴۶۱۹،عثمان بن عفان