Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
261 - 531
دین کا ستون ہیں،نمازکے بغیر ایمان قبول نہیں(۳)… زکوٰۃ کہ یہ گناہوں کو دھوڈالتی ہے، زکوٰۃ ادا کئےبغیر ایمان اورنمازقبول نہیں(۴)…جس نے ان تینوں کواداکیامگررمضان کےروزےجان بوجھ کرچھوڑدیئےتو اس کا ایمان،نمازاورزکوٰۃ قبول نہیں اور(۵)…جس نےان چاروں کواداکیامگراستطاعت کےباجودحج نہ کیا،نہ مرتےوقت اس کی وصیت کی اورنہ ہی گھروالوں نےاس کی طرف سےحج کیاتواس کاایمان،نماز،زکوٰۃ اور روزےقبول نہیں کیونکہاللہعَزَّ وَجَلَّکےفرض کردہ احکام میں حج بھی شامل ہےاوراللہعَزَّ وَجَلَّایک فرض کو اداکرنےاوردوسرےکوترک کرنےوالےکےعمل کوقبول نہیں کرتا(1)۔(2)
فضیلَتِ عثمانِ غنی:
(6932)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضورنَبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”لِکُلِّ نَبِیٍّ خَلِیْلٌ فِیْ اُمَّتِہٖ وَ اِنَّ خَلِیْلِیْ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانیعنی ہرنبی کااس کی اُمت میں خلیل ہوتا ہے میرے خلیل عثمان بن عفان ہیں(3)۔“(4)
راہِ خدا میں نیزہ بازی کی فضیلت:
(6933)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حُضورنَبیّ اکرم،نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”مَنِ اعْتَقَلَ رُمْحًافِیْ سَبِیْلِ اللہِ عَقَلَہُ اللہُ مِنَ الذُّنُوْبِ یَوْمَ الْقِیَامَۃیعنی جس نے راہِ خدا میں نیزہ بازی کیاللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروزِ قیامت اس کے  گناہ معاف فرمادے گا۔“(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…حافظ زیْنُ الدین اِبْنِ رجب حنبلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس کی شرح میں فرماتے ہیں:قبول نہ فرمانے سے مرادیہ ہے کہ رب عَزَّ  وَجَلَّکی رضاحاصل نہ ہوگی اورنہ ہی اس پر کامل ثواب ملےگا۔(فتح الباری لابن رجب،۴/ ۲۱۵،تحت الحدیث:۵۲۷) 
2…کنزالعمال،کتاب الایمان والاسلام من قسم الافعال،الباب الاول ،الفصل الثانی،۱/ ۱۵۱،حدیث:۱۳۷۶
3…یہ اِس روایت کےمنافی نہیں کہ’’اگرمیں اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّکےعلاوہ کسی کوخلیل بناتاتوابوبکرکوبناتا‘‘کیونکہ یہاں خلت سےمرادیاتوبھائی چارہ ہےیاپھریہ مرادہے کہ رب عَزَّ  وَجَلَّکےعلاوہ کسی کوخلیل بنانےکی مُمانَعَت اَوَّلاًتھی پھراجازت دے دی  گئی۔ (فیض القدیر،۵/ ۳۶۸،تحت الحدیث:۷۳۳۱) 
4…تاریخ بغداد،۶/ ۳۱۹،الرقم:۳۳۶۶،اسحاق بن نجيح الملطی
5…کنزالعمال،کتاب الجھاد من قسم الاقوال،الباب الاول، ۴/ ۱۳۱،حدیث:۱۰۶۲۶