Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
260 - 531
	حضرتِ سیِّدُناعطاء بن میسرہ خُراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکی ولادت50ہجری اوروصال135ہجری ہے۔
تدفین کےبعد کی دعا:
(6929)…حضرتِ سیِّدُنااَنس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتےہیں کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّکےمحبوب،دانائے غیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک صحابی کی تدفین سےفراغت کےبعدکچھ دیران کی قبرپرٹھہرےاوریہ کلمات پڑھے:”اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ اَللّٰہُمَّ نَـزَلَ بِکَ وَاَنْتَ خَیْرُ مَنْزُوْلٍ بِہٖ جَافِ الْاَرْضَ عَنْ جَنْبِہٖ وَافْتَحْ اَبْوَابَ السَّمَاءِ لِرُوْحِہٖ وَاقْبِلْہٗ مِنْکَ بِقُبُوْلٍ حَسَنٍ وَثَبِّتْ عِنْدَ الْمَسَائِلِ مَنْطِقَہٗیعنی ہماللہعَزَّ  وَجَلَّ کے مال ہیں اور ہم کواسی کی طرف پھرنا،اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!تیرا بندہ تیری بارگاہ میں حاضرہےاورتوبہترین مہمان نوازی فرمانےوالاہے، اس کی قبر کو کشادہ فرما، اس کی روح کے لئے آسمان کے دروازے کھول دے، اسے اچھی طرح قبول فرما اور سوالات کے وقت اسے ثابت قدم رکھ۔“(1)
(6930)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض گزارہوا:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں نےگائےیااونٹ ذبح کرنےکی نذرمانی ہےمگرمیں اس پرقادرنہیں۔تواللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارےحبیب،حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اس کی جگہ سات بکریاں ذبح کرلو۔“(2)
اسلام کی پانچ بنیادی چیزیں:
(6931)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےمروی ہےکہ حضورنَبیّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:دیْنِ اسلام کی بنیادپانچ چیزوں پرہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّکسی کو دوسری کے بغیرقبول نہیں فرماتا:(۱)…اس بات کی گواہی دیناکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکےسواکوئی معبودنہیں اورحضرت محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےبندےاوررسول ہیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، جنت ودوزخ اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر ایمان لانا(۲)…پانچ نمازیں کہ یہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،عطاء الخراسانی عن انس بن مالک،۳/ ۲۹۶،حدیث:۲۳۱۲
2…مسندشامیین،عطاء الخراسانی عن انس بن مالک،۳/ ۳۰۲،حدیث:۲۳۲۹