Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
259 - 531
روشن چہرے والے:
(6927)…حضرتِ سیِّدُنامُعافیٰ بن عِمران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعطاء خُراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی اس فرمانِ باری تعالیٰ:
وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾  (پ۳۰،عبس:۳۸)	ترجمۂ کنز الایمان:کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے۔
	کی تفسیرکرتےہوئےفرماتےہیں:اطاعت وعبادت کرتےہوئےطویل عرصہ راہِ خدامیں غبارآلودہونے کی وجہ سےان کےچہرےروشن ہوں گے۔
جنت کی کیاری میں:
(6928)…حضرتِ سیِّدُناعُمَربن ابوخلیفہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں:ہم نےحضرتِ سیِّدُناعطاء خُراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکےساتھ مغرب کی نمازاداکی،نمازسےفراغت کےبعدجب ہم لوٹنےلگےتوآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےمیراہاتھ پکڑکرفرمایا:”مغرب وعشا کا یہ درمیانی وقت دیکھ رہے ہو،لوگ اس وقت سےغافل ہیں جبکہ یہ نمازِاَوَّابین(توبہ کرنےوالوں کی نماز) کاوقت ہے۔جس نے اس دوران نماز کی حالت میں قرآنِ پاک کی تلاوت کی گویا وہ جنت کی کیاری میں ہے۔
سَیِّدُنا عَطاء خُراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی احادیث
	حضرتِ سیِّدُناعطاء بن مَیْسَرہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں سےحضرتِ سیِّدُنااَنس بن مالک،حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباس،حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عُمَر،حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ،حضرتِ سیِّدُناابواُمامہ،حضرتِ سیِّدُناعُقبہ بن عامِر،حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبل،حضرتِ سیِّدُناابورَزین اورحضرتِ سیِّدُنا کَعب بن عُجْرَہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنسےاحادیث روایت کی ہیں۔
	کِبارتابعین کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَاممیں سےحضرتِ سیِّدُناسعیدبن مُسَیّب،حضرتِ سیِّدُناابواِدریس خَولانی، حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مُحَیْرِیز،حضرتِ سیِّدُناحسن بصری،حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن یَعْمَر،حضرتِ سیِّدُناعطاء بن ابورَباح،حضرتِ سیِّدُنا نافِع،حضرتِ سیِّدُنا عِکرِمہ،حضرتِ سیِّدُناابوعمران جَوْنیرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیاورنُعَیْم بن ابوہِنْدسےاَحادیث روایت کی  ہیں۔