سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ بدمذہب وبدعتی کو توبہ کی مہلت نہیں دیتا۔“
حقوقِ مسلمین:
(6912)…حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ میرے والد فرماتے ہیں:تین دن بعد اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کرلیا کرو اگر وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، کسی کام میں مشغول ہو تو اس کی مدد کرو اور وہ بھول جائے تو اسے نصیحت کرو۔ کہا جاتا تھاکہ ایک میل چل کرمریض کی عیادت کرو، دو میل چل کرلوگوں کے درمیان صلح کرواؤ اور تین میل چلاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے اپنے مسلمان بھائی کی زیات(اوراس سےملاقات)کرو۔
(6913)…حضرتِ سیِّدُنا عثمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ میرے والد حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں:حدیث قرآن ہی کے موافق ہوتی ہے۔
(6914)…حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت تھی، اس کے بچے نے گندگی کی تو اس نے اسے روٹی کے ٹکڑے سے صاف کرکے اس ٹکڑے کو ایک جگہ رکھ دیا۔ ان کے قریب ایک نہر تھی جو بحکم الٰہی خشک پڑی تھی۔ وہ قحط کا شکار تھے۔ جب اس عورت کو بھوک لگی تو اس نے روٹی کے اسی ٹکرے کو اٹھاکر کھالیا۔ اس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حکم سے وہ نہر جاری کردی گئی۔
شوہرکا ادب:
(6915)… حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مُسیِّب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زوجہ نے فرمایا:”ہم عورتیں اپنے خاوندوں سے اسی طرح بات کرتی ہیں جس طرح لوگ اپنے حکمرانوں اور سرداروں کے سامنے گفتگو کرتے ہیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں نیک بنائے اور تم پر آسانی فرمائے۔“
جہنم کا سب سے ہولناک دروازہ:
(6916)…حضرتِ سیِّدُنا شعبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی