Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
254 - 531
 سیِّدُنا داؤدعَلَیْہِ السَّلَامکوتلاش کررہاتھااوردوسراحضورِاکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے لئے غار کے منہ پر جال بنا۔
(6905)…حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں کہ میرے والد فرماتے ہیں:”قیامت کے دن لوگوں کے سامنے لیا جانےوالا حساب ضرور سخت ہوگا۔“
باعث ندامت مجلس:
(6906)…حضرتِ سیِّدُنا ابوسلاَّم خالد بن سلاَّم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ توریت میں لکھا ہے:”جس مجلس میں دینی بات نہ ہو وہ قیامت کے دن ندامت وحسرت کا باعث ہوگی۔“
(6907)…حضرتِ سیِّدُنا رجاء بن ابوسلمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں:نیک شخص نئے کپڑے کے میلا ہونے سے بھی زیادہ جلدی  عیب لگادیاجاتا ہے۔
(6908)…حضرتِ سیِّدُنا قُدامہ بن ہَیثَم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے پوچھا:”ایک شخص پر میرا قرض ہے اور وہ مجھے دینے سے انکار کرتا ہے حالانکہ وہ مجھ پر گواہ قائم کرنے سے بھی عاجز ہے تو کیا میں اس کے مال سے لے سکتا ہوں ۔ارشاد فرمایا: اگر وہ تمہاری لونڈی کے ساتھ زبردستی کرے تو تمہیں معلوم ہی ہے کہ تم کیا کروگے(یعنی جب تم اِس صورت  میں اپنا حق وصول کرو گے تو قرض کی جگہ مقروض کے مال سے بھی اپنا حق وصول کرسکتے ہو)۔
زمین کا حصہ قیامت میں گواہ ہوگا:
(6909)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں:بندہ زمین کے جس حصے پر سجدہ کرتا ہے کل بروزِقیامت وہ حصہ اس کے لئے گواہی دےگا اور اس کی موت کے دن اس پر آنسو بہاتا ہے۔
(6910)…حضرتِ سیِّدُنا عمر بن ورد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے مجھ سے فرمایا:عرفہ کی شب اگر تنہائی اختیار کرنا ممکن ہو تو اختیار کرو۔
(6911)…حضرتِ سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عطاء خراسانی قُدِّسَ