حالانکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو اس طرح کی کئی فتوحات سے نوازا ہے۔“فرمایا:میں کیوں نہ روؤں، خدا کی قسم! میں چاہتاہوں کہ ہمارے اور ان کے درمیان آگ کا دریا ہو۔ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنا ہے کہ جب خراسان کے پہلو سے اسلام کو ڈھانے کے لئے عباس کی اولاد کا لشکر آئے تو جو ان کے جھنڈے تلے جمع ہو قیامت کے دن وہ میری شفاعت سے محرورم رہے گا(1)۔(2)
گدھوں سےزیادہ بُرےلوگ:
(6892)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ بن یمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبیِّ غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”وہ آگ ضرور تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردے گی جوآج برہوت نامی وادی میں ٹھنڈی پڑی ہے، لوگ پریشانی میں مبتلاہوجائیں گے، اس میں دردناک عذاب ہے، وہ جان ومال کھاجائے گی، آٹھ دنوں میں دنیابھر میں پھیل جائے گی، پرندوں اور بادلوں کی طرح اُڑے گی، رات دوپہر سے زیادہ گرم ہوگی، زمین وآسمان میں اس کی آواز گرجدار بجلی کی طرح گرجتی ہوگی، دن کے وقت لوگوں کے سروں کےچھت سےبھی زیادہ قریب ہوگی۔“میں نے عرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا اس دن وہ مسلمانوں کے لئےسلامتی والی ہوگی؟“ارشاد فرمایا:”اس دن مسلمان ہونگے کہاں؟ اس وقت تو گدھوں سے زیادہ برے لوگ ہوں گے، مرد وعورت جانوروں کی طرح ایک دوسرے سے ملیں گے، کوئی انہیں روکنےوالا نہ ہوگا۔“(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
فرمانِ مصطفٰے:جس کی تین بیٹیاں ہوں،وہ ان کاخیال رکھے،ان کواچھی رہائش دے،ان کی کفالت کرےتواس کےلئےجنت واجب ہوجاتی ہے۔عرض کی گئی:اوردوہوں تو۔ارشادفرمایا: اوردوہوں تب بھی۔عرض کی گئی:اگرایک ہوتو۔ارشادفرمایا:اگرایک ہوتو بھی۔
(معجم اوسط،۴/ ۳۴۷،حدیث:۶۱۹۹)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…اس حدیث کوعلمانےموضوع وباطل قراردیاہےلہٰذااسےبیان نہ کیاجائے۔
2…مسندشامیین،زیدبن واقدعن مکحول،۲/ ۲۰۳،حدیث:۱۱۹۰”عقار“بدلہ”عقاب“
3…تاریخ ابن عساکر،۶۳/ ۲۶۷،حدیث:۱۳۱۳۱،الرقم:۸۱۴۸،ابو زکریا یحیی بن سعید الانصاری