Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
246 - 531
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا، اس کے وعدے کی تصدیق اور اس  کے رسولوں پر ایمان کے ساتھ اس کی راہ میں نکلنے پر آمادہ ہوا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا ضامن ہے،اگروہ لشکر میں طبعی موت مرجائے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمائے گا یاوہ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ضمانت میں صبح کرے گا اگرچہ طویل عرصہ غائب رہےاور سلامتی کے ساتھ غنیمت وثواب لےکر گھر واپس آجائے،اگر چہ گھوڑے یا اونٹ سے گرنے کے سبب مرجائے یا زہریلے جانور کے ڈسنےسے یا بستر پر طبعی موت مرےجیسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ چاہے۔(1)
شَبِ براءت کی فضیلت:
(6886)… حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جبَل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فریا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شعبان کی پندرھویں شب مخلوق کی طرف نظرکرم فرماتا ہے اورکافر یا کینہ پرور کے سوا ساری مخلوق کو بخش دیتا ہے(2)۔(3)
زبان عمر پر حق جاری فرمادیا:
(6887)…حضرتِ سیِّدُنا ابوذررَضِیَ اللہُ عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس سے ایک نوجوان گزرا تو میں نے اس سے کہا:”میرے لئے مغفرت کی دعا کرنا۔“اس نے کہا:”آپ کے لئے میں مغفرت کی دعاکروں حالانکہ آپ تو صحابی رسول ہیں؟“میں نے کہا:”ہاں۔“نوجوان نے کہا:”نہیں! پہلے آپ مجھے معاملے سے آگاہ کیجئے۔“میں نے کہا:”تم حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس گزرے تھے، انہوں نے تمہاری تعریف کی اور میں نے حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے عمر کی زبان پر حق جاری فرمادیا جو وہ بولتے ہیں۔“(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن کبری للبیھقی،کتاب السیر،باب فضل من مات فی سبیل اللّٰہ،۹/ ۲۸۰،حدیث:۱۸۵۳۷
2…بعض جگہ شب برات کے دن ایک دوسرے کو حلوے وغیرہ کے تحفے بھیجتے ہیں اپنے قصوروں کی آپس میں معافی چاہ لیتے ہیں،ان سب کی اصل یہ حدیث ہے کہ عداوت و کینہ والا اس رات کی رحمتوں سے محروم ہے اور یہ تحفہ کینے دفع کرنے کا ذریعہ ہےنیز یہ رات عبادتوں کی، اور خیرات ہدایا(تحفے) وغیرہ بھی عبادت ہیں۔(مراٰۃ المناجیح،۲/ ۲۹۵(
3…ابن ماجہ،کتاب اقامة الصلاة،باب ماجاء فی ليلة النصف من شعبان،۲/۱۶۱،حدیث:۱۳۹۰
4…مسندامام احمد،مسندالانصار،حدیث ابی ذر الغفاری،۸/ ۶۷،حدیث:۲۱۳۵۳
	مسند شامیین،ھشام بن الغاز عن مکحول،۲/ ۳۸۲،حدیث:۱۵۴۳