Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
245 - 531
جمعہ کے دن عمامہ باندھنے کی فضیلت:
(6881)…حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رحمت عالَم، نورِمجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”روزِ جمعہ عمامہ باندھنے والوں پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔“(1)
(6882)…حضرتِ سیِّدُنا ا بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضورنبیِّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”بےشک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نزع کے وقت سے پہلے تک بندے کی توبہ قبول فرماتاہے(2)۔“(3)
نمازخطاؤں کومٹاتی ہے:
(6883)…حضرتِ سیِّدُنا ابوایوب انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ہرنماز دوسری نماز سے پہلے ہونےوالی خطاؤں کو مٹادیتی ہے۔“(4)
سرحدوں پر پہرہ دینے کی فضیلت:
(6884)…حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیوں کے سردار، دوعالَم کے ملک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:”ایک دن اور ایک رات سرحد پر پہرہ دینا مہینے بھر کے روزوں اور نمازوں سے بہتر ہے، اگر وہ اسی حالت میں مرجائے تو جو عمل وہ کرتا تھا وہ لکھا جاتا رہے گا، قبر کی آزمائش سے محفوظ رہے گا اور اسے رزق دیا جائےگا۔“(5)
اللہعَزَّ  وَجَلَّکی ضمانت میں رہنے والاشخص :
(6885)… حضرتِ سیِّدُنا ابومالک اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرور ذیشان ، رحمت عالمیان  
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندشامیین،مکحول عن ابی الدرداء،۴/ ۳۳۶،حدیث:۳۴۸۷ 
2…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد3، صفحہ365 پر فرماتے ہیں: اس (نزع) کے وقت کفر سے توبہ قبول نہیں کیونکہ ایمان کے لئے ایمان بالغیب ضروری ہے، اب غیب مشاہدہ میں آگیا، اسی لئے ڈوبتے وقت فرعون کی توبہ قبول نہ ہوئی، مگر گناہوں سے توبہ اس وقت بھی قبول ہے، اگر توبہ کا خیال آجائے اور الفاظ توبہ بن پڑیں۔
3…ترمذی،کتاب الدعوات،باب فی فضل التوبة...الخ،۵/ ۳۱۷،حدیث:۳۵۴۸
4…مسندامام احمد،مسند الانصار،۹/ ۱۳۱،حدیث:۲۳۵۶۲
5…مسلم،کتاب الامارة،باب فضل الرباط فی سبیل اللّٰہ،ص۱۰۵۹،حدیث:۱۹۱۳