Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
244 - 531
شخص کے ساتھ حاضر ہوا۔ بوڑھا شخص لاٹھی کا سہارا لیا ہوا تھا۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں باادب کھڑے ہوکر اپنے دادا تک اپنا نسب بیان کیا پھر عرض گزار ہوا:”اے عبدالمطلب کے بیٹے! علم کس چیز سے بڑھتا ہے؟“آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”سیکھنے سے۔“پھر عرض کی:”برائی کس طرح بڑھتی ہے؟“ارشاد فرمایا:”باربار کرنے سے۔“اس نے عرض کی:”گناہوں کے بعد نیکی فائدہ دیتی ہے؟“ارشاد فرمایا:”ہاں! توبہ گناہ کو دھودیتی ہے اور نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں۔ جب بندہ فراخی میں اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ کو یاد کرتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مصیبت کے وقت اس کی مدد فرماتا ہے۔“بوڑھا عرض گزار ہوا:”اے عبدالمطلب کے بیٹے! یہ کیسے ہوتا ہے؟“ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ”میرے عزت وجلال کی قسم! میں کبھی اپنے بندے کو دو امانوں میں جمع کروں گا نہ کبھی دو خوف اس پر طاری کروں گا، اگر وہ دنیا میں مجھ سے بےخوف رہا تو قیامت کے دن مجھ سے خوف زدہ رہے گا پھر اس کا خوف برقرار رہے گا اور جو بندہ دنیا میں مجھ سے خوف زدہ رہا تو قیامت میں وہ بےخوف رہے گا ، اس دن اسے جنت میں داخل کرو ں گا پھر اس کا امن ہمیشہ برقرار رہے گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اسے ہلاک نہ کروں گا۔“(1)
زبان پر حکمت کے چشمے:
(6879)…حضرتِ سیِّدُناابوایوب انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےروایت ہےکہ سرکارِمدینہ،قرارِقلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جو شخص40دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے اخلاص اختیار کرے اس کے دل سے زبان پر حکمت کے چشمے پھوٹیں گے۔“(2)
(6880)…حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبیِّ رحمت، شفیع اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جس نے اپنے مسلمان بھائی کو تسمہ برابر کوئی چیزدی گویا اس نے اسے راہ ِخدا کے لئے سواری دی۔“(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…تاریخ طبری،ذکر مولد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،۶/ ۴۸۴،حدیث:۸۴۱
2…مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الزھد،باب ما ذکر عن نبینا صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی الزھد،۸/ ۱۳۱،حدیث:۴۳
3…مسندشامیین،مکحول عن ابی الدرداء،۴/ ۳۳۷،حدیث:۳۴۸۹