Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
243 - 531
فرمایا:”مساجد میں فسّاق کی تعداد بڑھ جائے گی، بُرے لوگ اچھوں پر غالب ہوں گے۔“کسی اعرابی نے عرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ایسے وقت کے لئے آپ کیا فرماتے ہیں؟“ارشاد فرمایا:”اپنے گھر کی چٹائی پر تنہائی اختیار کرو۔“(1)
(6875)…حضرتِ سیِّدُنا ابوثَعلبہ خُشَنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حسن اخلاق کے پیکر، مالک بحر وبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:میرے نزدیک تم میں سب سے پسندیدہ اور میرے قریب تَر اچھے اخلاق والے ہیں اور تم سب میں مجھ سے دور برے اخلاق والے ہیں جو زیادہ بولتے، مذاق اور طعنہ زنی کرتے ہیں۔(2)
لمحہ بھر راہِ خدا میں گزارنے کی فضیلت:
(6876)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ سردارِانبیا، محبوب کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جہاد سے پہلے (فرض)حج کرنا50جہادوں میں شرکت سے افضل ہے اور حج کے بعد جہاد کرنا50حج کرنے سے افضل ہے اور لمحہ بھر راہِ خدا میں ٹھہرنا50حج سے افضل ہے۔“(3)
روزِجمعہ کی فضیلت:
(6877)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نبیِّ غیب دان، سرورِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”دوزخ کی آگ روز بھڑکائی جاتی ہے اور اس کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں سوائے جمعہ کے، جمعہ کے دن دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے نہ اس کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔“(4)
دو امان اور دو خوف:
(6878)…حضرتِ سیِّدُنا شداد بن اوسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک بارسرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ”باب الحجرات“کے متعلق گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک قبیلہ بنوعامر کا سردار ایک بوڑھے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…موسوعة ابن ابی الدنیا،کتاب العزلة والانفراد،۶/ ۵۴۲،حدیث:۱۹۳بتغیر
2…مسند امام احمد،مسند الشامیین،حدیث ابی ثعلبة،۶/ ۲۲۰،حدیث:۱۷۷۴۷
3…مسندشامیین،مکحول عن عبد اللّٰہ بن عمر،۴/ ۳۲۷،حدیث:۳۴۵۷ 
4…مسندشامیین،مکحول عن عبد اللّٰہ بن عمر،۴/ ۳۲۸،حدیث:۳۴۵۹