دھوکے سے کمایا ہوا مال ناجائز کمائی ہے۔(1)
حضرتِ سیِّدُنا ابوتَوبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے یوں مروی ہے:اعتمادکرنے والے کو دھوکا دینا حرام ہے۔(2)
(6872)…حضرتِ سیِّدُنا ابوہندداری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسول بےمثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جو اپنے مسلمان بھائی کےلئےدکھاوا کرے اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اس کے عمل کوظاہرکرکےاسے عام رسوا کرےگا۔(3) (4)
(6873)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:قیامت قائم نہیں ہوگی حتّٰی کہ جس کی پانچ اولادیں ہوں گی وہ تمنا کرےگا کہ چار ہوتیں، جس کی چار ہوں گی وہ تین کی اور جس کی تین ہوں گی وہ دو کی اور جس کی دو ہوں گی وہ ایک کی اور ایک والا تمنا کرےگا کہ اس کی اولاد ہی نہ ہوتی۔(5)
قیامت کی نشانیاں:
(6874)…حضرتِ سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ سرورِکائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”قیامت کی کچھ نشانیاں ہیں۔“عرض کی گئی:”وہ نشانیاں کیا ہیں؟“ارشاد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن كبری للبیھقی،کتاب البیوع،باب ماورد فی غبن المسترسل،۵/ ۵۷۱،حدیث:۱۰۹۲۳
2…سنن كبری للبیھقی،کتاب البیوع،باب ماورد فی غبن المسترسل،۵/ ۵۷۱،حدیث:۱۰۹۲۳،عن جابر
3…دارمی،کتاب الرقاق، باب من راءى راءى اللّٰہ به، ۲/ ۴۰۰،حدیث:۲۷۴۸
4…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد6، صفحہ620پراسی مفہوم کی ایک روایت کےتحت فرماتےہیں:اس فرمانِ عالی کےبہت معانی ہیں،ایک یہ کہ جوشخص کسی مشہورشریف آدمی کی پگڑی اچھالے اس کا مقابلہ کرے تاکہ اس مقابلہ سے میری شہرت ہو، دوسرے یہ کہ جوکسی شخص کو دنیا میں جھوٹے طریقہ سے اچھالے تاکہ اس کےذریعہ مجھےعزت و روزی ملےجیسےآج کل بعض جھوٹےپیروں کےمریداس کی جھوٹی کرامتیں بیان کرتےپھرتے ہیں تاکہ ہم کو بھی اس کے ذریعہ عزت ملے کہ ہم اس کے بالکے(یعنی بچے وطفیلی) ہیں، تیسرے یہ کہ جو شخص دنیا میں نام و نمود چاہے نیکیاں کرے۔ مگر ناموری کے لیے یا جو شخص کسی کے ذریعہ سے اپنے کو مشہور و نامور کرے قیامت میں ایسے شخصوں کو عام رسوا کیا جاوے گا کہ فرشتہ اسے اونچی جگہ کھڑا کرکے اعلان کرے گا کہ لوگو یہ بڑا جھوٹا مکار فریبی تھا۔
5…الزھد للمعافی بن عمران،باب فی فضل قلة المال والولد،ص۱۸۸،حدیث:۱۹