جہنم سے نجات:
(6866)…حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اُمت کے غمخوارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اَللّٰهُمَّ اِنِّي اُشْهِدُكَ وَاُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتِكَ وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ اِنَّكَ اَنْتَ اللهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ لَاشَرِيْكَ لَكَ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُك یعنی الٰہی! میں تجھے، تیرے حاملین عرش اور دیگر فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو اللہ ہے، تجھ اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں، تیرا کوئی شریک نہیں اور محمدتیرے بندے اور رسول ہیں۔“جو صبح یا شام یہ کلمات ایک مرتبہ پڑھےاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کےچوتھائی حصےکوجہنم سےآزادکردےگا،جودومرتبہ پڑھےاس کےنصف حصے کو جہنم سےآزادکردےگا، جوتین مرتبہ پڑھےاس کےچوتھائی حصےکوجہنم سےآزادکردےگااوراگرکسی نےچارمرتبہ پڑھےتواللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جہنم سے نجات عطا فرمادےگا۔(1)
کسی کی مصیبت پر خوش ہونے کا وبال:
(6867)…حضرتِ سیِّدُناواثلہ بن اسقعرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ رحمت عالَم،نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی نہ مناؤ ورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے عافیت عطافرماکر تمہیں مبتلا کردے گا۔“(2)
کلمہ طیبہ کی تلقین:
(6868)…حضرتِ سیِّدُنا واثَلہ بن اسقع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ نبیِّ آخرالزماں، مالک کون ومکاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں:اپنے فوت ہونےوالوں کو کَلمۂ طیبہ کی تلقین کرو اور انہیں جنت کی بشارت دو کیونکہ بُردبار مرد وعورت بھی موت کے وقت حیران ہوتے ہیں۔ بےشک شیطان موت کے وقت انسان کے قریب ہوجاتا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے قَبضۂ قدرت میں میری جان ہے! نزع کے وقت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھنا تلوار کے ہزار وار سے زیادہ سخت ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے قَبضۂ قدرت میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابو داود،کتاب الادب،باب مایقول اذا اصبح،۴/ ۴۱۲،حدیث:۵۰۶۹
2…ترمذی،کتاب صفة القيامة،باب:۱۱۹، ۴/ ۲۲۷،حدیث:۲۵۱۴