دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو فرماتے سنا:”پاکیزہ شے روزےدار کی غذا ہے۔
(6862)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:میں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا، جب وہ رکوع اور سجدہ کرتا تو رونے لگتا، میں نے سوچا کہ یہ ریاکار ہے تو میں ایک سال تک رونے سے محروم رہا۔
(6863)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز بیان کرتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی بارگاہ میں حاضر تھا۔ ایک شخص آپ پر بہت مہربان تھا تو آپ نے فرمایا:”خرابی ہے اس شخص کے لئے جس کا کوئی بھولابھالا دوست نہیں۔“
(6864)…حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں:کسی بےوقوف اور منافق سے معاہدہ نہ کرو، انہوں نے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عہد کی پاسداری نہ کی جو تمہارے عہد سے بڑھ کر ہے۔
سیِّدُنا مکحول دِمَشقی عَلَیْہِ الرَّحْمَہ سے مروی احادیث
آپ نے متعدد صحابَۂ کرام مثلاً حضرتِ سیِّدُنا انس،حضرتِ سیِّدُنا واثَلہ بن اَسقع، حضرتِ سیِّدُناابواُمامہ، حضرتِ سیِّدُنا ابوہِند داری، حضرتِ سیِّدُنا ابوثَعلبہ خشنی، حضرتِ سیِّدُنا حُذیفہ بن یَمان، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عُمر، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو، حضرتِ سیِّدُنا ابوایوب، حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء، حضرتِ سیِّدُنا شدّاد بن اَوس اور حضرتِ سیِّدُنا ابوہريرہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور دیگر سے احادیث روایت کی ہیں۔
منافقت،بےحیائی اورعلم:
(6865)…حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!نیکی کاحکم دینااوربُرائی سےمنع کرناکب ترک کردیاجائےگا؟ارشاد فرمایا: جب تم میں وہ باتیں ظاہر ہوں گی جو تم سے پہلے بنی اسرائیل میں ظاہر ہوئی تھیں۔صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:”یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کیا ہیں؟“ارشاد فرمایا:” تمہارے حکمران کا منافقت سے کام لینا، بُرے لوگوں میں بےحیائی کاعام ہونا اور علم کاتمہارے چھوٹے اور کمتَر لوگوں میں منتقل ہوجانا۔“(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند شامیین،مکحول عن انس،۴/ ۳۰۱،حدیث:۳۳۶۸