دونوں کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تم میں سے میرا زیادہ پسندیدہ بندہ وہ ہے جوزیادہ مسکراکر ملے۔
رحمت الٰہی سےناامیدنہیں ہوناچاہئے:
(6850)…حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں:چار چیزیں جس میں ہوں وہ ان پر قائم رہے اور تین چیزیں جس میں ہوں وہ ان سے چھٹکارا حاصل کرے۔چارچیزیں یہ ہیں:شکر، ایمان، استغفار اور دعا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:(۱،۲)…مَایَفْعَلُ اللہُ بِعَذَابِکُمْ اِنۡ شَکَرْتُمْ وَاٰمَنۡتُمْ (1)(۳)…وَمَاکَانَ اللہُ مُعَذِّبَہُمْ وَہُمْ یَسْتَغْفِرُوۡنَ ﴿۳۳﴾ (2)(۴)…مَا یَعْبَؤُا بِکُمْ رَبِّیۡ لَوْلَا دُعَآؤُکُمْ ۚ (3)اورتین چیزیں یہ ہیں:عہدشکنی،فریب اور سرکشی(زیادتی)۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے:
(1)…
فَمَنۡ نَّکَثَ فَاِنَّمَا یَنۡکُثُ عَلٰی نَفْسِہٖ (پ۲۶،الفتح:۱۰) ترجمۂ کنز الایمان:تو جس نے عہد توڑا اس نے اپنے بڑے عہد کو توڑا۔
(2)…
وَ لَا یَحِیۡقُ الْمَکْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَہۡلِہٖ (پ۲۲،فاطر:۴۳) ترجمۂ کنز الایمان:اور بُرا داؤں(فریب)اپنے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔
(3)…
اِنَّمَا بَغْیُکُمْ عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ (پ۱۱،یونس:۲۳) ترجمۂ کنز الایمان:تمہاری زیادتی تمہارے ہی جانوں کا وبال ہے۔
ابلیس کو رحمت الٰہی کی امید:
(6851)…حضرتِ سیِّدُنا ایوب بن مُدرِک حنَفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دِمَشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:ہمارے قبیلے میں حضرت فارعہ بنت مُستَورِد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نامی ایک عبادت گزار خاتون تھیں۔ ایک دفعہ انہوں نے شیطان کو ایک چبوترے پر دیکھا کہ سجدے میں گرا ہوا ہے اور آنسو اس کے رخساروں پر اس طرح بہہ رہے ہیں جیسے بچہ پیدائش کے وقت روتا ہے۔ انہوں نے پوچھا:”اے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترجمۂ کنزالایمان:اور اللہ تمہیں عذاب دےکر کیا کرے گا اگر تم حق مانو اور ایمان لاؤ۔(پ۵،النسآء:۱۴۷)
2…ترجمۂ کنز الایمان:اور اللہ انھیں عذاب کرنے والا نہیں جب تک وہ بخشش مانگ رہے ہیں۔(پ۹،الانفال:۳۳)
3…ترجمۂ کنزالایمان:تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اُسے نہ پوجو۔(پ۱۹،الفرقان:۷۷)