Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
233 - 531
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:”جو اللہ کے ولی سے محبت کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے محبت فرماتا ہے اور جو علم سیکھنے کے لئے نکلے وہ واپسی  تک جنت کی راہ میں ہوتا ہے۔“
پیر اور جمعرات کی فضیلت:
(6841)…حضرتِ سیِّدُنا بُرد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے  تھے اور فرماتے:حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت باسعادت پیر کے روز ہوئی،آپ نے اعلانِ نبوت پیر کے روز فرمایا، آپ کا وصال پیر کو ہوا اور پیر اور جمعرات کو لوگوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں۔
ذکرالٰہی میں رات گزرانےکی فضیلت:
(6842)…حضرتِ سیِّدُنا ابوعبداللہ شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:جس نے رات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذکر میں گزاری وہ صبح اس حال میں کرے گا گویا آج ہی اس کی ماں نے اسے جنا ہے۔
(6843)…حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالواحد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاجِد بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا امام اَوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے حوالے سے حدیث بیان فرمائی کہ جو یہ پڑھے”اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُـوْبُ اِلَيْه“اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ جہاد سے بھاگا ہو۔
عذاب سے محفوظ آنکھیں:
(6844)…حضرتِ سیِّدُنا مُغیرہ بن زِیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا مکحول دِمَشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ دو آنکھوں کو عذاب نہیں پہنچے گا:(۱)…خوفِ خدا میں آنسو بہانے والی (۲)…مسلمانوں کی حفاظت میں جاگنے والی۔
(6845)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ