ہاتھ کاٹا جائے گا؟ اس دلیل کے ذریعے میں ان پر غالب آگیا۔(1)
(6835)…حضرتِ سیِّدُنا معقل بن عُبَـیْدُاللہ جزری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے پاس ایک شخص آیا اور یہ آیت مبارکہ تلاوت کرنےلگا:
عَلَیۡکُمْ اَنۡفُسَکُمْ ۚ لَایَضُرُّکُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اہۡتَدَیۡتُمْ (پ۶،المائدة:۱۰۵)
ترجمۂ کنز الایمان:تم اپنی فکر رکھو تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جب کہ تم راہ پر ہو۔
آپ نے فرمایا:اےبھتیجے!اس سے مراد یہ ہے کہ جب واعظ ڈرائے اور لوگ نہ مانیں تو تم اپنی فکر کرو، گمراہ شخص تمہارا کچھ نہیں بگاڑسکتا جبکہ تم راہ پر ہو۔ میرے بھتیجے!اب ہم وعظ شروع کرتے ہیں لوگ حاضر ہیں۔
علم کس سے حاصل کیا جائے؟
(6836)…حضرتِ سیِّدُنا ابن جابر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:”علم اسی سے حاصل کرو جس کی شہادت مقبول ہو۔“
(6837)…حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں:مجھے قتل ہوجانا عہدۂ قضا سبنھالنے سے زیادہ پسند ہے اور عہدۂ قضا میرے نزدیک بیت المال کی ذمہ داری سے بہتر ہے۔
(6838)…حضرتِ سیِّدُنا تمیم بن عطِیّہ عنسِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کہتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو اکثر فارسی کا یہ لفظ”نَادَانَم“کہتے سنتا یعنی میں نہیں جانتا۔
نرم دل شخص کےگناہ کم ہوں گے:
(6839)…حضرتِ سیِّدُنا ابومہاجر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:”جس کا دل نرم ہوگا اس کے گناہ کم ہونگے۔“
راہِ جنت کا مسافر:
(6840)…حضرتِ سیِّدُنا ثابت بن ثَوبان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…احناف کےنزدیک:پہلی بارچوری کرنےپرچور کا دہنا ہاتھ گٹے سے کاٹ کر کھولتے تیل میں داغ دیاجائےگا۔
(بہارشریعت، حصہ۹، ۲/ ۴۲۰،ماخوذاً)