ہے؟“فرمایا:”تمہیں کیا ہوگیا کہ بیماری میں مجھ سے ایسا سوال کرتے ہو؟“میں نے عرض کی:”نیت کرنے میں کیا حرج ہے؟ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا عطافرمائے تو تشریف لےجائیے گا اور اگر اس بیماری میں موت آجائے تو نیت کا ثواب لکھا جائے گا۔“
بابرکت پانی:
(6832)…حضرتِ سیِّدُنابرکت اَزدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتےہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنامکحول دِمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکووضوکروانےکےبعدرومال پیش کیاتوانہوں نےانکارکردیااوراپنےدامن سےچہرہ پوچھتے(1)ہوئے فرمایا:”وضو کا پانی بابرکت ہے اور مجھے یہ پسند ہے کہ برکت میرے کپڑوں میں ہی رہے۔“
(6833)…حضرتِ سیِّدُنا امام زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ علما چار ہیں:(۱)…مدینہ منورہ میں حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مُسیِّب (۲)…کوفہ میں حضرتِ سیِّدُناعامرشَعبی(۳)…بصرہ میں حضرتِ سیِّدُناحسن بصَری اور (۴)…شام میں حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی رَحْمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ۔
(6834)…حضرتِ سیِّدُنا مکحول دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:میرا اور حضرت امام زہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِیکاتیمم کے مسئلے پر مکالمہ ہوا،ان کا کہنا تھا کہ تیمم میں ہاتھوں کامسح بغَل تک کیا جائے گا(2)۔ میں نے ان سے دلیل مانگی تو انہوں نے یہ آیت مبارکہ تلاوت کی:”فَاغْسِلُوۡا وُجُوۡہَکُمْ وَاَیۡدِیَکُمْ (3)“اور کہا:”یہاں ہاتھ دھونے سے مراد مکمل ہاتھ ہے (یعنی بغل تک)۔‘‘ میں نے کہا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:’’وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا(پ۶، المائدة:۳۸)ترجمۂ کنزالایمان:اورجومرداورعورت چورہوتوان کاہاتھ کاٹو۔“یہاں کتنا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سیِّدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بطورِ تنبیہ فرماتے ہیں:علماء میں مشہور ہے کہ اپنے دامَن آنچل سے بدن نہ پونچھنا چاہئے اور اسے بعض سلف سے نقل کرتے ہیں اور ردالمحتار میں فرمایا:دامن سے ہاتھ منہ پونچھنا بھول پیدا کرتا ہے۔(فتاوی رضویہ، ۱/ ۲۵۰)البتہ وضوکرتےہی فوراًمسجدمیں جاناہواوراعضائےوضوخشک کرنے کے لئےکوئی رومال وغیرہ نہ ہوتودامن وغیرہ سےپونچھ لینےمیں حرج نہیں کہ’’وضووغسل کاپانی مسجدمیں گراناناجائزہے۔‘‘
(بہارشریعت،حصہ۵، ۱/ ۱۰۲۴)
2…احناف کےنزدیک:کہنیوں تک کیاجائےگا۔(بہارشریعت، حصہ۲، ۱/ ۳۵۵،ماخوذاً)
3… ترجمۂ کنزالایمان:تو اپنے منہ دھوؤ اور ہاتھ۔(پ۶، المائدة:۶)