Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
229 - 531
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:قتل کا اعتراف کرنے والے کی کوئی بات عاقلہ پر لازم نہ کرو۔(1)
(6824)…حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ انبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ہرچیز کی ابتدا ہوتی ہے اور نماز کی ابتدا تکبیراولیٰ ہے، پس اس پر پابندی کرو۔“(2)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُنا مکحول دِمَشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
	اہْلِ شام کےامام حضرتِ سیِّدُناابوعبداللہمکحول دِمشقیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبھی تابعین کرام میں سےہیں۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکثرت سے روزے رکھا کرتے تھے۔
قرآن درست پڑھنے والے:
(6825)…حضرتِ سیِّدُنا مُغیرہ بن زِیاد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مکحول دِمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:جس کے علم نے اسے نفع نہیں پہنچایا اس کی جہالت نے اسے نقصان پہنچایا، قرآن پاک پڑھو وہ تمہیں برائیوں سے روکے گا اگر ایسا نہ ہو تو سمجھ لو تم نے ٹھیک طرح نہیں پڑھا۔
رب تعالیٰ سے جاملنے کی تمنا:
(6826)…حضرتِ سیِّدُناعبدربّہ بن صالحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں حضرتِ سیِّدُنا مکحول دِمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے مرضِ وصال میں ان کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو کسی نے ان سے کہا:”ابوعبداللہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کو عافیت دے۔“آپ نے فرمایا:”جس کے عفو ودرگزر کی امید کی جاتی ہے اس سے مل جانا ایسے کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے جس کے شر سے امان نہیں۔“
	ایک روایت میں اتنا زائد ہے کہ انسانی شیاطین، ابلیس اور اس کے لشکر کے ساتھ رہنے سےبہتر ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…دار قطنی،کتاب الحدود والدیات وغیرذلک،۳/ ۲۱۱،حدیث:۳۳۴۵
2…شعب الایمان،باب فی الصلوات،فصل المشی الی المساجد،۳/ ۷۳،حدیث:۲۹۰۷