Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
215 - 531
دنیوی منصب سے بچنے کی  تدبیر:
(6778)…حضرتِ سیِّدُناوَضِیْن بن عطاءرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ ولیدبن عَبْدُالمِلک نے حضرتِ سیِّدُنا یزید بن مرثد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کو حاکم بنانے کا ارادہ کیا۔ جب انہیں اس بات کی خبر پہنچی تو انہوں نے ”فَرْوَہ یعنی بال دارچمڑا“پہننا شروع کردیا جس کی وجہ سے ان کا لقب”ابوفروہ“مشہور ہوگیا، اپنی پیٹھ پر بال دار چمڑا ڈالتے، ہاتھ میں روٹی اور کچھ سالن لےکر بغیر چادر،بغیر ٹوپی اور بغیر موزے پہنے ننگے پاؤں باہر نکل جاتے اور بازار میں گھومتے رہتے، روٹی اور گوشت کھایا کرتے۔ جب ولید کو بیاتا گیا کہ حضرتِ سیِّدُنا یزید بن مرثد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد کی یہ حالت ہوگئی ہے تو اس نے اپنا ارادہ ترک کردیا۔
سیِّدُنا یزید بن مَرثد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد سے مروی احادیث
	حضرتِ سیِّدُنایزیدبن مرثدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدنےحضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبل،حضرتِ سیِّدُناابودرداء، حضرتِ سیِّدُناابوذَرغفاری اور دیگر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سےاحادیث روایت کی ہیں۔
تحفہ کب قبول نہ کیا جائے؟
(6779)…حضرتِ سیِّدُنامعاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےروایت ہےکہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ”تحائف اس وقت تک قبول کرو جب تک وہ تحائف ہیں، جب وہ دین کی آڑ میں رشوت بن جائیں تو نہ لو اور فقر وفاقہ تمہیں اس کے لینے پر مجبور نہ کرے۔ سن لو! اسلام کی چکی کا ایک دائرہ ہے، تم جہاں رہوکتاب(قرآن) کےدائرےمیں رہو،خبردار!کتاب اورحاکم عنقریب جداہوجائیں گےپس تم کتاب کونہ چھوڑنا، عنقریب تم پر ایسے حکمران مُسلّط ہوں گے جو اپنی خواہش کے مطابق فیصلہ کریں گے تمہارے لئے نہیں، اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے تو تمہیں قتل کردیں گے اور فرمانبرداری کروگے تو وہ تمہیں گمراہ کردیں گے۔“صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانعرض گزارہوئے:”یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ایسی صورتِ حال میں ہم کیا کریں؟“ارشادفرمایا:”جوحضرتِ عیسٰی بن مریمعَلَیْہِمَا السَّلَامکے حواریوں نے کیا، وہ آریوں سے چیر دئیے گئے، سولی پرلٹکادئیے گئے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت میں مرجانا اس کی نافرمانی میں مرنے سے بہت بہتر ہے۔“(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۲۰/ ۹۰،حدیث:۱۷۲