Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
210 - 531
نہیں تھا اور میں مزید کا خواہاں تھا۔ پھر میں نے اپنی برائیوں سے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرلی۔ رات کسی طرح گزاری ، چونکہ میرے ارادوں کی خبر میرے بھائیوں کو نہیں تھی لہٰذا اُنہوں نے  حسبِ معمول سحری کے وقت چلنے کا ارادہ کیا۔ وہ میری سواری کے پاس آئے تو میں نے اس کا رُخ دمشق کی طرف موڑدیا اور دل میں کہنے لگا:”اگر میں پھر سے تجارت کے لئے نکل جاؤں تو میں سچی توبہ کرنے والا نہیں کہلاؤں گا۔“لوگوں نے لوٹ آنے کے بارے میں مجھ سے پوچھا تو میں نے اُنہیں اس بارے میں بتادیا۔ وہ مجھے ملامت کرنے لگے مگر میں نے ان کی بات پر توجہ نہ دی۔
	حضرتِ سیِّدُناابن جابرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِرفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ابوعبدرب عبیدہ بن مہاجر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر  واپس لوٹے تو جمع کردہ تمام سونا چاندی صدقہ کردیا اوردیگرسامان تیارکرکے راہِ خدا میں دے دیا۔
بےمثال سخاوت:
	حضرتِ سیِّدُنا ابن جابر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر  اپنے بعض دوستوں کے حوالےسےبیان کرتے ہیں  ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا ابوعبدرب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ذکر فرمایا کہ میں کسی  کپڑافروش سے جبَّہ خریدنےگیاتو قیمت کم کروانےلگاحتّٰی کہ اگر وہ سات بولتاتو میں اسے چھ دانق کہتا،جب بات زیادہ  بڑھی تودکاندار نےپوچھا: آپ کہاں سے آئےہیں؟ میں نے دمشق کا نام لیا تو وہ کہنے لگا:آپ اس بوڑھے شخص کے ہمشکل ہیں جوکل  میرے پاس آیا تھا۔ ان کانام  ابوعبدرب تھا۔ اس نے مجھ سے سات سات دانق کے 700کپڑے خریدے۔ قیمت بالکل کم نہیں کروائی اور کپڑے اُٹھوانے کے لئے مجھ سے کہا تو میں نےاپنے مزدور پیش کردیئےپھرانہوں نے تمام کپڑے مستحقین میں تقسیم کردیئے حتّٰی کہ خالی ہاتھ گھر لوٹے۔
	مزید فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ابوعبدربّرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاپناتمام سوناچاندی صدقہ کردیا اوراپنی زمینی جائدادبھی بیچ کرصدقہ کردی،سوائےایک گھرکےجوکہ دمشق میں تھا۔آپ فرمایاکرتےتھے:اگرتمہاری یہ نہر(برد)سونا چاندی اُگلے اور ہرایک کو اختیار ہو کہ جو چاہے اسے لےلے تو میں ہرگز اس کی طرف نہیں بڑھوں گا اور اگر کہا جائے کہ اس لکڑی کو چھونے والا مرجائے گا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملاقات کے شوق کے سبب مجھے اسے چھونے میں خوشی ہوگی۔