Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
204 - 531
پھر پوچھا:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں ان میں شامل ہوں گی؟“ارشاد فرمایا:”نہیں۔“(1)
قیامت تک رزق دیا جاتا رہے گا:
(6758)…حضرتِ سیِّدُنا عَرباض بن ساریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سلطانِ دوجہاں، مالک کون ومکاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جب بندہ انتقال کرتا ہے تو اس کا ہرعمل اس کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے سوائے اس شخص کے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں اسلامی ملک کی سرحد کی حفاظت کرے پس بےشک اس کا عمل بڑھتا رہتا ہے اور اسے قیامت تک رزق دیا جاتا رہے گا۔“(2)
سب سے بڑا فتنہ:
(6759)…حضرتِ سیِّدُنا عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”میں نے تمہیں دجال کے متعلق خبریں دیں حتّٰی کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ تم سمجھ نہ پائے۔ بےشک مسیح دجّال پست قد، ٹیڑھے پاؤں، گھونگریالے بال اور کانی آنکھ والا ہے وہ نہ تو اُبھری ہوئی ہے اور نہ دھنسی ہوئی ہے بہرحال اس کی دونوں آنکھیں عیب دار ہیں۔(3)اگر تمہیں شک ہو تو جان لو کہ تمہارا رب عَزَّ  وَجَلَّ عیب سے پاک ہے اور تم اپنے رب کو جیتے جی نہیں دیکھ سکتے(4)۔“(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الجھاد،باب ما قیل فی قتال الروم،۲/ ۲۸۸،حدیث:۲۹۲۴
2…معجم کبیر،۱۸/ ۲۵۶،حدیث:۶۴۱
3…خیال رہے کہ انسان کی ابتدائے پیدائش سے لےکر قیامت تک دجال سے بڑا فتنہ کوئی نہیں یہ ہی انسان کے لئے بڑی آفت ہے۔ اس کی آنکھ کے متعلق احادیث میں مختلف وضاحتیں کی گئیں ہیں جن میں مقصود ان کا عیب دار ہونا بیان کرنا ہے جیساکہ مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح،جلد7، صفحہ285 پر شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: غرضکہ کوئی آنکھ بےعیب نہ ہوگی یا یہ مطلب ہے کہ کسی کو اس کی داہنی آنکھ کانی محسوس ہوگی کسی کو بائیں آنکھ یہ فرق احساس کا ہوگا نہ کہ واقعہ کا یہ بھی ایک قدرتی کرشمہ ہوگا وہ مَردود سب کچھ کردکھائے گا مگر اپنی آنکھ نہ درست کرسکے گا۔
4…یعنی اگر تم کو اس کے کرشمے دیکھ کر دھوکا لگے کہ شاید یہ خدا ہو تو اوّلاً تو اس کا کھانا پینا سونا وغیرہ بندہ ہونے کی علامات ہیں ساتھ ہی کانے ہونے کا عیب خاص بندہ ہونے کی علامت ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ۷/ ۳۱۴)
5…ابو داود،کتاب الملاحم،باب ذکر خروج الدجال،۴/ ۱۵۷،حدیث:۴۳۲۰ 
	مسندامام احمد،مسند الانصار،حدیث عبادة بن الصامت،۸/ ۴۱۴،حدیث:۲۲۸۲۸