Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
202 - 531
 کسی نے وجہ پوچھی تو فرمایا:”دنیا غلاظت کا ڈھیر ہے اسی لئے میں اس کی مرمت گوبَر سے کررہا ہوں۔“
(6752)…حضرتِ سیِّدُنا ابن مکرم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مریح بن مسروق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”اس ذات کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر نوجوان شخص لذتِ دنیا اور اس کے کھیل کود کو چھوڑ دے اور جوانی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت میں بَسر کرے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے 72صدیقین کے اَجر کے برابر ثواب عطافرماتا ہے۔“
سیِّدُنا مَریح بن مَسروق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مروی حدیث
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں۔
(6753)…حضرتِ سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جب مجھے یمن کی جانب روانہ فرمایا تو ارشاد فرمایا:”اِيَّاكَ وَالتَّنَعُّمَ فَاِنَّ عِبَادَ اللهِ لَيْسُوْا بِالْمُتَنَعِّمِيْن یعنی عیش پسندی سے بچنا کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے (نیک) بندے عیش وعشرت میں مشغول نہیں ہوتے۔“(1)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن اَسود عَنسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی
	حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن اسود عنسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی تابعی بزرگ ہیں۔ آپ باوقار شخصیت کے مالک تھے۔
(6754)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن جابر طائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن اسود عنسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرمایا کرتے تھے:”میں کبھی لباسِ شُہرت نہیں پہنوں گا اور نہ دن میں کبھی پیٹ بھرکر کھاؤں گا حتّٰی کہ اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ سے جاملوں۔“
سیرتِ مصطفٰے کی جھلک:
	امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے تھے:جو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندامام احمد،مسند الانصار،حدیث معاذ بن جبل،۸/ ۲۵۷،حدیث:۲۲۱۶۶