Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
200 - 531
مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اَلْجِہَادُ عُمُوْدُ الْاِسْلَامِ وَذُرْوَۃُ سَنَامِہ یعنی جہاد اسلام کا ستون اور اس کے کوہان کی بلندی ہے۔(1)“(2)
(6747)…حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اُخْبُرْ تَقْلَہ یعنی (لوگوں کی) پہچان پیدا کرلو ان سے دور ہی رہوگے۔“(3)
(6748)… حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن عبسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں اور رات کے آخری حصے میں دعا قبول ہوتی ہے۔“(4)
(6749)…حضرتِ سیِّدُنا امیرمُعاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”آنکھ سُرین کے لئے بندھن(ڈوری) ہے پس جب آنکھ سوتی ہے تو بندھن کھل جاتا ہے(یعنی وضو ٹوٹ جاتا ہے)۔(5)“ (6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں:جہاد چونکہ دشوار ہے اور جہاد ہی سے دین کی زینت ورونق ہے جیسے کوہان سے اونٹ کی زینت اور کوہان تک پہنچنا کچھ مشکل بھی ہوتا ہے۔ جہاد بمعنی مشقت ہے لِسان، سنان، اقلام سبھی سے ہوتا ہے، کافروں پر جہاد سَہل ہے مگر اپنے نفس پر مشکل یہ کلمہ سب جہادوں کو شامل ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ۱/ ۵۲)
2…مسندامام  احمد،مسند الانصار،حدیث معاذ بن جبل،۸/ ۲۴۲،حدیث:۲۲۱۰۸
3…مسند بزار،مسند ابی درداء،۱۰/ ۴۰،حدیث:۴۱۰۱
4…مسند امام احمد،مسندالکوفیین،حدیث عمرو بن عبسة،۷/ ۱۱۵،حدیث:۱۹۴۶۴
5…دار قطنی،کتاب الطھارة،باب فی ما روی فیمن نام قاعدا...الخ،۱/ ۲۲۷،حدیث:۵۷۸
6…نىند سے وضو ٹوٹنے کى دو شرطىں ہىں:۔(۱)دونوں سُر ىن اچھى طرح جمے ہوئے نہ ہوں۔(۲) اىسى حالت پر سوىا جو غافل ہو کر سونے مىں رکاوٹ نہ ہو۔ جب دونوں شرطىں جمع ہوں ىعنى سرىن بھى اچھى طرح جمے ہوئے نہ ہوں نىز اىسى حالت مىں سوىا ہو جو غافل ہو کر سونے مىں رکاوٹ نہ ہو تو اىسى نىند وضو کو توڑ دىتى ہے، اگر اىک شرط پائى جائے اور دوسرى نہ پائى جائےتو وضو نہىں ٹوٹے گا۔سونے کے وہ دس انداز جن سے وضو نہىں ٹوٹتا:۔(۱) اس طرح بىٹھنا کہ دونوں سرىن زمىن پر ہوں اور دونوں پاؤں اىک طرف پھىلائے ہوں۔(کرسى ، رىل اور بس کى سىٹ پر بىٹھنے کا بھى ىہى حکم ہے)(۲)اس طرح بىٹھنا کہ دونوں سرىن زمىن پر ہوں اور پنڈلىوں کو دونوں ہاتھوں کے حلقے مىں لے لے خواہ ہاتھ زمىن وغىرہ پر ىا سر گھٹنوں پر رکھ لے…☜