Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
198 - 531
کلام فرماتا ہے اور جب رب تعالیٰ کلام فرماتا ہے تو آسمان کانپنے لگتا ہے یا فرمایا آسمان میں شدید گرج پیدا ہوجاتی ہے، جب آسمان والے یہ حکم سنتے ہیں تو گڑگڑاتے ہوئے سجدے میں گرجاتے ہیں، جیریل امین سب سے پہلے سر اُٹھاتے ہیں پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو چاہتا ہے اُنہیں وحی فرماتا ہے، جبریل امین اسے دیگر ملائکہ تک پہنچاتے ہیں، وہ جس آسمان سے گزرتے ہیں اُس کے ملائکہ ان سے پوچھتے ہیں:”ہمارے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے کیا حکم فرمایا؟“جبریل امین فرماتے ہیں:”تمہارے رب عَزَّ  وَجَلَّ نے حق فرمایا اور وہی بلند اور بڑائی والا ہے۔“ملائکہ بھی اسے دُہراتے ہیں۔ پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے زمین وآسمان میں جہاں کا حکم فرمایا ہوتا ہے جبریل امین وحی بیان کردیتے ہیں۔(1)
ناحق خون کا نقصان:
(6742)…حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اُمت کے غمخوار، شَفیعِ روزِشمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں:”مسلمان نیک اعمال میں رغبت رکھتا ہے مگر جب ناحق خون کرلیتا ہے تو یہ رغبت ختم ہوجاتی ہے۔“(2)
بخشش سے محروم شخص:
(6743)…حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سردارِ دوجہاں، مالکِ کون ومکاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ممکن ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سارے گناہ بخش دے سوائے اس شخص کے جو مشرک مرے یا جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر (ظلماً) قتل کرے۔“(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭

فرمانِ مصطفٰے:مَانَحَلَ وَالِدٌ وَّلَدًامِنْ نَحْلٍ اَفْضَلُ مِنْ اَدَبٍ حَسَنٍیعنی کسی باپ نےاپنےبیٹےکواچھا ادب سکھانےسےبڑھ کرکوئی عطیہ نہیں دیا۔(ترمذی،کتاب البروالصلة،باب ماجاء فی ادب الولد،۳/ ۳۸۳،حدیث:۱۹۵۹)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…السنة لابن ابی عاصم،باب ذکر الکلام والصوت...الخ،ص۱۱۶،حدیث:۵۲۷
2…ابو داود،کتاب الفتن،باب فی تعظیم قتل المؤمن،۴/ ۱۳۹،حدیث:۴۲۷۰
3…ابو داود،کتاب الفتن،باب فی تعظیم قتل المؤمن،۴/ ۱۳۹،حدیث:۴۲۷۰