Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
19 - 531
کے لئے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت بخشی جس میں یہ مبتلا ہے اور مجھے اس پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی۔“تو جب تک وہ زندہ رہے گا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے اس مصیبت سے محفوظ رکھے گا۔(1)
 (6141)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ حضورِ اکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مُزدَلفہ میں مغرب اور عشا کی ن
ماز ایک ساتھ ادا فرمائی۔(2)
ٹھہرے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت:
(6142)…حضرتِ سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مُعَلِّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”تم میں سے کوئی بھی ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے۔“(3)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مُصَرِّف ایامیقُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی
	تابعین کرام میں سے حضرتِ سیِّدُنا ابومحمد طلحہ بن مُصرِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بہت زیادہ تقوٰی اپنانے والے، بہترین قاری، سچائی اور وفا کے پیکر اور حُسنِ اخلاق اور پاکیزہ دل والے ہیں۔
	منقول ہے کہ تنہائی میں اخلاص اور خیرخواہی کے لئے حُسنِ اخلاق اپنانے کا نام تصوف ہے۔
پڑوسی کے حق کا خیال:
(6143)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابوغُنِیَّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بیان ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن مصرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ہمارے استاذ صاحب کی دادی سے اس بات کی اجازت طلب کی کہ میں آپ کی دیوار میں کیل گاڑنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا:”ہاں!(آپ کو اجازت ہے) آپ اس میں روشن دان بھی کھول لیجئے۔“
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا رای مبتلی،۵/ ۲۷۲،حدیث:۳۴۴۲ عن عمر
2…بخاری، کتاب الحج، باب من جمع بینھما ولم یتطوع، ۱/ ۵۵۹، حدیث:۱۶۷۴، عن ابی ایوب الانصاری
3…ابن ماجہ، کتاب الطھارة، باب النھی عن البول فی الماء الراکد، ۱/ ۲۱۶، حدیث:۳۴۳، ۳۴۴