کرتے رہوگے، کرتے رہوگے مگر قیامت تک جس روح کو آنا ہے وہ آکر رہے گی۔“(1)
(13-12-6711)… حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زیارت ہوئی، میں نے ان کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عزل کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا:ہم حضورِ اکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ غزوۂ بنی مصطلق میں شریک تھے، ہم نے کچھ عربیوں کو قید کرلیا (ان میں لونڈیاں بھی تھیں) پس ہم پردیس میں (اپنی بیویوں سے دور) ہونے کی وجہ سے ان عورتوں کی طرف مائل ہوگئے اور ہم نے ان سے عزل کرنے کا ارادہ کرلیا۔ پھر ہم نے مشورہ کیا کہ رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے درمیان موجود ہیں پہلے ان سے اس بارے میں معلوم کرلیا جائے۔ چنانچہ ہم نے اس کے متعلق حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا:”تم عزل نہ کرو تو بھی کوئی حرج نہیں، قیامت تک جس روح کو آنا ہے وہ آکر رہے گی۔“(2)
اللہ عَزَّوَجَلَّکی بندےسےبھلائی:
(6714)… حضرتِ سیِّدُناامیرمعاویہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ حضونبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّجب کسی بندےسےبھلائی کاارادہ فرماتاہےتواسےدین کی سمجھ عطافرمادیتا ہے۔(3)
امام سے آگے نہ بڑھو:
(6715)… حضرتِ سیِّدُنا امیرمعاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولوں کی سردار، دوعالَم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرمایا کرتے تھے:”لوگو! رکوع وسجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو(4)تاکہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب النکاح،باب حکم العزل،ص۷۵۴،حدیث:۱۴۳۸
2…بخاری،کتاب المغازی،باب غزوة بنى المصطلق،۳/ ۶۰،حدیث:۴۱۳۸
3…بخاری،کتاب العلم،باب من یرد اللّٰہ بہ خیرا...الخ،۱/ ۴۲،حدیث:۷۱
4…مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح،جلد2، صفحہ207 پر رکوع وسجود میں امام سےآگےبڑھنےکےمتعلق ایک حدیث کے تحت فرماتے ہیں:’’آگے بڑھنے کی دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ امام سے پہلے رکوع میں پہنچے اور امام کے رکوع میں آنے سے پہلے اٹھ جائے، اس صورت میں اس کا رُکوع نہیں ہوا کیونکہ امام کے ساتھ شرکت نہ ہوسکی۔ دوسرے یہ کہ امام سے پہلے رکوع میں گیا مگر بعد میں امام بھی ا سے مل گیا، یہ مکروہ ہے لیکن رکوع صحیح ہوگا…☜