Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
185 - 531
اپنے لئے چاہئے؟“آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس بات کو ناپسند فرمایا اور کسی کو کچھ نہ بتایا۔
(6700)…حضرتِ سیِّدُنا بَقیَّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا ابوعَمرو اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ایک سوال کیا تو آپ نے فرمایا: حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پانی پیتے وقت یہ کہتے”وَاھًالِی یعنی پانی کتنی اچھی نعمت ہے کہ اسے پینے سے نہ سر میں درد ہوتا ہے نہ عقل میں فتور آتا ہے“ اور ”وَاھًالِی“یہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان کا لفظ ہے۔
اس وقت ہمیں علم کی حاجت ہے:
(6701)…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن دُریک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:ہمارے نزدیک عمل علم سے افضل ہے لیکن اِس وقت ہمیں عمل سے زیادہ علم کی حاجت ہے۔
سنّت کی اہمیت:
(6702)…حضرتِ سیِّدُنا ابوعَمرو شَیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:ایک ایک سنّت کرکے دین رخصت ہوجائے گا جیساکہ ایک ایک بَل ختم ہونے سے رسی باقی نہیں رہتی۔
سات روز میں قرآن ختم:
(6703)…حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بن عبدالرحمٰن بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے داداجان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سات روز میں ایک قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے۔
راہِ خدا میں رات گزارنے کا اَجر:
(6704)… حضرتِ سیِّدُنا ابوعَمرو اَوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن محیریز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:جو شخص رات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں گزارے اس کے لئے ہرانسان اور جاندار کے بدلے ایک ایک قیراط اَجر ہے۔