Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
174 - 531
سیِّدُنا جُبیر بن نُفیر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مروی احادیث
	آپ حضرتِ سیِّدُنا صدیْقِ اکبر، حضرتِ سیِّدُنا فاروق اعظم، حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جبل، حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامت، حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء، حضرتِ سیِّدُنا ابوذَر، حضرتِ سیِّدُنا نَواس بن سَمعان، حضرتِ سیِّدُنا عُرباض بن ساریہ، حضرتِ سیِّدُنا ابوثَعلبہ خشنی، حضرتِ سیِّدُنا عوف بن مالك، حضرتِ سیِّدُنا کعب بن عياض، حضرتِ سیِّدُنا ثوبان، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو بن عاص، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر بن خطاب، حضرتِ سیِّدُنا عقبہ بن عامر، حضرتِ سیِّدُنا ابوہريرہ، حضرتِ سیِّدُنا انس اور دیگر صحابَۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے روایت کرتے ہیں۔
ایمان کے بعد سب سے بہتر:
(6663)…حضرتِ سیِّدُنا جبیر بن نفیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ منبر ِ رسول کی ایک جانب یا اس پر کھڑے ہوکر رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یاد کرکے رونے لگے، پھر فرمایا:بےشک رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہجرت کے پہلے سال اسی جگہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا:”لوگو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے عافیت کا سوال کرو کیونکہ ایمان کے بعد کسی کو عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں ملی۔“(1)
بےدینوں کی پیروی مت کرو:
(6664)…حضرتِ سیِّدُنا جبیر بن نفیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعُمَرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دورِ خلافت میں حمص کے رہنے والے دو شخص رضائے الٰہی کے لئے باہم محبت کرتے تھے۔ انہوں نے کسی یہودی سے دو چمڑوں پر کچھ لکھوایا اور چاہا کہ اس کے متعلق امیرالمؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فتوٰی طلب کریں گے۔ اہْلِ حمص کی طرف سے جب یہ خبر امیرالمؤمنین کو پہنچی تو آپ نے ان دونوں کی طرف مکتوب روانہ کردیا۔ انہوں نے کہا:”امیرالمؤمنین!ہم اہْلِ کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں، ہم نے ان سے ایسا کلام سناکہ ہمارےجسم کانپ اٹھے، اس پر عمل کریں یا نہیں؟“آپ نے فرمایا:” کیا تم نے اس میں سے کچھ لکھا ہے؟“ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن کبری للنسائی،کتاب عمل الیوم والليلة،مسالة المعافاة،۶/ ۲۲۱،حدیث:۱۰۷۲۰