Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
17 - 531
ارشاد فرمایا:”جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا چاہتے ہوئے قتل ہوا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے عذاب نہیں دے گا۔(1)
صدیْقِ اکبر کے لئے خاص تجلی:
(6133)…حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ عبدالقیس کا ایک وفد نبیِّ غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، کلام کرنے والے نے بناوٹی کلام کیا۔ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صدیْقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا:”ابوبکر!آپ نے ان کا کہا سُن لیا؟“آپ نے عرض کی:”جی ہاں!یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اور سمجھ بھی لیا۔“ارشاد فرمایا:”ابوبکر! انہیں جواب دو۔“حضرتِ سیِّدُنا صدیْقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے انہیں بہترین جواب دیا۔ پھر حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دعا دیتے ہوئے فرمایا:”ابوبکر!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کو رضوانِ اکبر عطا فرمائے۔“کسی نے عرض کی:”یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رضوانِ اکبر کیا ہے؟“ارشاد فرمایا:”قیامت میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مومنین کے لئے عام تجلّی فرمائے گا اور ابوبکر کے لئے خاص تجلّی فرمائے گا۔“(2)
بابرکت مقام پر دعا کےلئےکہنا:
(6134)…حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو رُکن اور مقامِ ابراہیم یا بیتُاللہ شریف کے دروازے اور مقامِ ابراہیم کے درمیان یوں دعا کرتے دیکھا:”اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! فلاں بن فلاں کی مغفرت  فرما۔“ارشاد فرمایا:”یہ کیا کررہے ہو؟“اس نے عرض کی:”اس نے مجھے اس مقام پر دعا کرنے کو کہا ہے۔“نبیِّ رحمت، شَفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جاؤ! تمہارے بھائی کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بخش دیا۔“(3) 
100مرتبہ ایک ہی دعا:
(6135)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ہم نے شمار کیا ایک ہی مجلس میں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم اوسط،۴/ ۱۷۴،حدیث:۵۶۲۱
2…مستدرک حاکم،کتاب معرفة الصحابة،باب یتجلی اللّٰہ لعبادہ عامةولابی بکر خاصة،۴/ ۲۷،حدیث:۴۵۲۰
3…تاریخ اصبھان، ۲/ ۲۳۳، الرقم:۱۴۶۳، کاتب القاضی ابو عبداللّٰہ محمد بن عاصم بن یحیی