ارشاد فرمایا:کہوایک۔میں نے کہا:ایک۔ پھر فرمایا:(۲)…دوسری نشانی بیت المقدس کی فتح (۳)…تیسری بکریوں کی وبائی بیماری کی طرح تم میں موت کا عام ہونا (۴)…چوتھی مال کی زیادتی حتّٰی کہ کسی شخص کو سو دینار دیاجائے گا تب بھی اس کی ناراضی ختم نہ ہوگی(۵)…ایک فتنے کا ظاہرہونا جو عرب کے ہرگھر میں داخل ہوگا کوئی اس سےبچ نہ پائے گا اور (۶)…تمہارے اوربنی اصفر کے درمیان صلح کا ہونا پھروہ (عہد شکنی کرکے)جنگ کریں گے اور تمہارے مقابل اسّی لشکر ہوں گے، ہر لشکر بارہ ہزار کا ہوگا۔(1)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُنا ابوعبداللہ صُنابِحی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
حضرتِ سیِّدُنا ابوعبداللہ عبدالرحمٰن بن عُسیلہ صُنابحیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیتابعی بزرگ ہیں۔ آپ ہردم نیکیوں میں جلدی کیا کرتے تھے۔
گویا آسمانوں کی سیر کی ہو:
(43-6642)…حضرتِ سیِّدُنامحمودبن رَبیع اورحضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مُحیریزرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَابیان کرتے ہیں کہ ہم حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی عیادت کے لئے ان کے پاس حاضر تھے۔ اچانک حضرتِ سیِّدُناابوعبداللہ صُنابحی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی حاضر ہوئے تو حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرمانے لگے:”جو ایسے شخص کی زیارت کا خواہشمند ہو جس نے گویا ساتوں آسمانوں کی سیر کا شرف پایا ہو، جنت ودوزخ والوں کو دیکھا ہو اور اس کے عجائبات دیکھ کر عمل بجالایا ہو وہ اس آنے والے (یعنی ابوعبداللہ صُنابحی) کی زیارت کرلے۔“
نصیحت آموز فرامین:
(6644)…حضرتِ سیِّدُناجَریربن عثمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوعبداللہ صنابحی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرمایا کرتے تھے:”ہم گرمی سردی کے موسم دیکھتے دیکھتے دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں (یعنی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن کبری للبیھقی،کتاب الجزية،باب مهادنة الأئمة بعد رسول ...الخ،۹/ ۳۷۴،حدیث:۱۸۸۱۷