Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
165 - 531
رب تعالیٰ کے محبوب بندے:
(6639)…حضرتِ سیِّدُناابوادریس خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں کہ میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا، وہاں حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو پایا:سلام کیا اور عرض کی:”خدا کی قسم !میں اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کی رضا کے لئے آپ سے محبت کرتا ہوں۔“انہوں نے فرمایا:”واقعی اللہ کی رضاکے لئے؟“ میں نے عرض کی:”جی ہاں۔“پھر فرمایا:” کیاواقعی اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی رضاکے لئے؟“میں نے عرض کی:”جی ہاں۔“انہوں نے میری چادر کے دونوں کونے پکڑ کر مجھے اپنی طرف کھینچ لیااورفرمانے لگے:تمہیں مبارک ہو!میں نے رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوفرماتےسناہےکہ اللہ عَزَّ   وَجَلَّ فرماتا ہے:”میری محبت ان کےلئے ہےجو میری رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں،میری محبت ان کے لئے ہے جو میری رضا کی خاطرایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں، میری محبت ان کےلئےہےجومیری رضا پانے کے لئے ایک دوسرے پر خرچ کرتےہیں اور میری محبت ان کے لئے ہےجومیری رضاکی خاطرایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔“(1)
چیرپھاڑکرنے والے جانور کا گوشت:
(6640)…حضرتِ سیِّدُناابوثَعلبہ خُشَنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان  کرتے ہیں کہ میں نے رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو چیر پھاڑ کرنے والےدرندے کھانے سے منع کرتے سناہے۔(2)
قیامت کی چھ نشانیاں:
(6641)…حضرتِ سیِّدُناعَوف بن مالک اَشجعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چمڑےکےخیمےمیں تشریف فرماتھے،میں خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو آپ نے اطمینان سےوضوکیاپھرارشادفرمایا:اےعوف!قیامت سے پہلے چھ نشانیوں کوشمارکرلو۔ میں نے عرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کیا ہیں؟ارشاد فرمایا:(۱)…میرا دنیا سے چلاجانا۔ (حضرت عوف بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکہتے ہیں)میں نے شدت غم سے اداس ہوکر سر جھکالیا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…موطاامام مالک،کتاب الشعر،باب ماجاء فی المتحابین فی اللّٰہ،۲/ ۴۳۹،حدیث:۱۸۲۸
2…بخاری،کتاب الذبائح والصید،باب اكل كل ذى ناب من السباع،۳/ ۵۶۶ ،حدیث:۵۵۳۰