پھرارشادفرمایا:جواس بیعت کوپوراکرےگااس کااجراللہ عَزَّ وَجَلَّکےذمّۂ کرم پرہےاورجوان میں سے کچھ کربیٹھااس کی وجہ سےاسےدنیامیں سزادی گئی تویہ اس کےلئےکفارہ ہے، جس نےان میں سے کچھ کیا پھراللہعَزَّ وَجَلَّنےاس کی پردہ پوشی فرمائی تووہاللہ عَزَّ وَجَلَّکےسپردہےاگرچاہےتواسےبخش دےاورچاہے توعذاب دے۔(1)
رب تعالیٰ کی طرف سے جنت کا وعدہ:
(6637)…حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں کہ میں صحابَۂ کرام کی محفل میں تھا، وہاں حضرتِ سیِّدُنا عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی موجود تھے۔ وتر کے معاملےمیں بحث ہورہی تھی، بعض واجب کہہ رہے تھے اور بعض سنت(2)۔ حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کہنے لگے:میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:میرے پاس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ سےجبریل امین آئےاورعرض کرنےلگے:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے کہ میں نے آپ کی امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں،جو ان کو وضو اور رکوع و سجود کے ساتھ مقرَّرہ وقت پر ادا کرے گامیں اس سےوعدہ کرتاہوں کہ اس کے بدلے اسےجنت میں داخل کروں گا اور جو مجھ سے اس حال میں ملے کہ اس نےاس میں کچھ کمی کی ہوگی یا اس کی مثل کچھ فرمایا (راوی کو یہاں شک ہے)تو میرا اس سے کوئی وعدہ نہیں اگر میں چاہوں تواسےسزا دوں اور چاہوں تو رحم فرماؤں۔(3)
(6638)…حضرتِ سیِّدُنا مُعاذ بن جَبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےمروی ہےکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:بروزِقیامت بےعقل،زمانَۂ فترت میں ہلاک ہونے والے اوربچپن میں فوت ہونےوالےکولایا جائے گا۔ بےعقل کہے گا:اےپروردگار!اگر تو مجھےدنیامیں عقل عطا فرماتا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب الحدود،باب الحدود كفارات لاھلھا،ص۹۳۹،حدیث:۱۷۰۹
2…احناف کےنزدیک:وترواجب ہےاگرسہواًیاقصداًنہ پڑھاتوقضاواجب ہے۔(بہارشریعت،حصہ۴، ۱/ ۶۵۳)کہ حدیث پاک میں ہے:رسولُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:وترحق ہےجووترنہ پڑھےوہ ہم میں سےنہیں،وترحق ہے جووترنہ پڑھےوہ ہم میں سےنہیں،وترحق ہےجووترنہ پڑھےوہ ہم میں سےنہیں۔(ابوداود،کتاب الوتر،باب فیمن لم یوتر،۲/ ۸۹،حدیث:۱۴۱۹)
3…مسندطیالسی،احادیث عبادة بن صامت،ص۷۸،حدیث:۵۷۳