Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
162 - 531
مجھ سے کھانا مانگو میں تمہیں کھلاؤں گا۔اےمیرے بندو!تم سب برہنہ ہو سوائے ان کے جنہیں میں پہناؤں پس مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں پہناؤں گا۔اے میرے بندو!تمہاراضرراس حد تک نہیں پہنچ سکتا کہ مجھے نقصان پہنچا سکواور نہ ہی تمہارانفع اس حدتک پہنچ سکتاہےکہ مجھےنفع پہنچاسکو۔ اے میرے بندو!اگر تمہارے اگلے، پچھلے،جن و انس سب مل کر بھی کسی کے برے ہونے پر متفق ہو جائیں تو یہ بات بھی میری بادشاہت میں ذرہ برابر کمی نہیں کر ے گی۔اے میرے بندو! اگرتمہارےاگلے،پچھلے،جن وانس سب ایک جگہ جمع ہوکر مجھ سے سوال کریں اورمیں ہرایک کی مراد پوری کروں تو بھی میرے خزانوں  میں دریامیں ڈبوئی گئی سوئی کی تری  جتنی بھی کمی نہیں آئے گی۔ اے میرے بندو!تمہارے اعمال تم پر پیش کئے جائیں گے تو جو انہیں اچھا پائے وہ میری حمدکرےاورجو ایسا نہ پائے وہ خودکوملامت کرے۔(1)
بیعت مصطفٰے:
(6636)…حضرتِ سیِّدُناعُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:ہم نبیوں کے سردار، دوعالَم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر تھے۔آپ نے ارشاد فرمایا:مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے،چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کروگے۔ پھر یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی(جس میں عورتوں سے بیعت لینے کا تذکرہ ہے): 
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللہِ شَیْـًٔا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیۡنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلٰدَہُنَّ وَ لَا یَاۡتِیۡنَ بِبُہۡتٰنٍ یَّفْتَرِیۡنَہٗ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِنَّ وَ اَرْجُلِہِنَّ وَ لَا یَعْصِیۡنَکَ فِیۡ مَعْرُوۡفٍ فَبَایِعْہُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَہُنَّ اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾  (پ۲۸،الممتحنة:۱۲)	
ترجمۂ کنز الایمان:اے نبی جب تمہارے حضور مسلمان عورتیں حاضر ہوں اس پر بیعت کرنے کو کہ اللہ کا شریک کچھ نہ ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ وہ بہتان لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان یعنی موضع ولادت میں اٹھائیں اور کسی نیک بات میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی تو ان سے بیعت لو اور اللہ سے ان کی مغفرت چاہو بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب البروالصلة،باب تحریم الظلم،ص۱۳۹۳،حدیث:۲۵۷۷