Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
161 - 531
خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا کہ تمہارا رب عَزَّ  وَجَلَّ فرماتاہے:اے ابن آدم!جب تجھے غصہ آئے تو مجھے یاد کرلیا کر، میں اپنے غضب کے وقت تجھے یاد رکھوں گااور ہلاک ہونےوالوں کے ساتھ ہلاک نہ کروں گا۔
(6632)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن مسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابو ادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا: جب تم اپنی خوشحالی پر اِتراتے ہو تو مسلمانوں کی نظروں سے گِرجاتے ہو۔
(6633)…حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے بیٹے کا بیان ہےکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:اندھیروں میں مساجدکی طرف جانے والوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروزقیامت بدلے میں کامل نور عطا فرمائے گا۔ 
ایمان  چھن جانےکااندیشہ:
(6634)…حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتےہیں:جسےدنیامیں ایمان چھن جانےکا خوف نہ ہوگااندیشہ ہےکہ مرتےوقت اس کا ایمان چھن جائے۔
سیِّدُناابو ادریس خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی  کی مرویات
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےحضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جبل،حضرتِ سیِّدُناعُبادہ بن صامت، حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداء، حضرتِ سیِّدُناابوذَر،حضرتِ سیِّدُناعَوف بن مالك،حضرتِ سیِّدُناابوثَعلبہ، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن حوالہ اوردیگر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سےاحادیث بیان کی ہیں جبکہ آپ سے حضرتِ سیِّدُناامام زُہری، حضرتِ سیِّدُنا بِشربن عُبيد،حضرتِ سیِّدُناربيعہ بن يزيد،حضرتِ سیِّدُنايونس بن مَیسرہ،حضرتِ سیِّدُنا وليد بن عبدالرحمن جُرشی اورحضرتِ سیِّدُناابوحازم بن دينار رَحِمَہُم اللہِ تَعَالٰی اور دیگر نے روایتیں لی ہیں۔
قدرتِ باری تعالیٰ:
(6635)…حضرتِ سیِّدُناابوذَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےمروی ہےکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فرماتا ہے:اےمیرےبندو!میں ظلم سےمنزہ اورپاک ہوں اور ظلم کرنا تمہارے لئے بھی حرام قراردیا ہے لہٰذا ایک دوسرے پرظلم نہ کرو۔اے میرے بندو! تم دن رات خطائیں کرتے ہو،میں ہرخطا کوبخشنے والا ہوں،مجھے تمہاری خطاؤں کی پروا نہیں پس تم مجھ سے بخشش طلب کرو میں تمہیں بخش دوں گا۔اے میرے بندو!تم سب بھوکے ہو سوائے ان کے جنہیں میں کھلاؤں پس