Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
160 - 531
(6625)…حضرتِ سیِّدُناابوجَعفربن رَبیعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا ابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی  نےفرمایا:کسی شخص نے سنجیدگی اوروقار سے  اچھا  کوئی  ہار نہیں  پہنااور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس بندے  کے فہم و فراست میں اضافہ  فرماتا ہے اس کی  ہدایت  میں بھی   اضافہ  فرمادیتاہے۔
غیرعالم کےوعظ سےبہتر:
(6626)…حضرتِ سیِّدُناابوعون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا:مسجد کے کسی گوشے میں آگ سلگنا میرے نزدیک اس بات سے بہتر ہے کہ غیرعالِم مسجد میں وعظ کرے۔
شہرت کے لئے حدیث حاصل کرنا:
(6627)…حضرتِ سیِّدُنایَسار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار روایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوادریس خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نےفرمایا:جواحادیث کی تلاش اس لئے کرے تاکہ(شہرت پانے کے لئے) انہیں بیان کرے تو وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا۔
(6628)…حضرتِ سیِّدُناابواَخنَس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا:مسجد کے کسی کونے میں آگ دیکھوں اور اسے بجھانےپرقادر نہ ہوں یہ میرے نزدیک اس سے بہتر ہےکہ مسجد میں کوئی بُرا کام ہوتا دیکھوں اور اسے مٹا نہ سکوں۔
(6629)…حضرتِ سیِّدُناابو قِلابہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہروایت کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا:جس کے دل میں ذرّہ بھر بھلائی ہو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا پردہ  چاک  نہیں فرمائے گا۔
(6630)…حضرتِ سیِّدُنارَبیعہ بن یزید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْد بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوادریس خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نےفرمایا:اس اُمت سے خشوع وخضوع اُٹھا لیا جائے گا حتّٰی کہ تمہیں خشوع وخضوع  والا کوئی نہ ملےگا۔
جب غصہ آئے تو۔۔۔!
(6631)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن ابوزَکرِیّا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناابوادریس