Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
157 - 531
سیِّدُناابومسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی حدیث
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنامعاذ بن جبل اورحضرتِ سیِّدُناعبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے احادیث روایت کی ہیں۔
رضائے الٰہی کی خاطر محبت کا انعام:
(6616)…حضرتِ سیِّدُناابو مسلم خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں کہ ایک بارمیں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں 30سےزائدصحابَۂ کرام کا حلقہ لگا پایا۔ میں نےان میں گندمی رنگ، سُرمگیں آنکھوں اور چمکیلےدانتوں والا ایک نوجوان دیکھا۔ وہ گھٹنے کھڑے کیے بیٹھاہواتھا۔ دورانِ گفتگو صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو جب کسی معاملے میں کوئی دشواری پیش آتی تو اس نوجوان سےسوال کرتے۔ میں نےلوگوں سےپوچھا:”یہ کون ہے؟“جواب ملا:”مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔“حلقہ ختم ہونےکےبعدہم نےنمازِ مغرب ادا کی۔نماز کے بعدان میں سے کسی سے ملاقات نہ ہوسکی۔ پھردوسرےدن میں مسجد آیا،میں نے حضرتِ سیِّدُنامُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوستون کی آڑ میں نمازپڑھتےدیکھاتوان کی ایک جانب کھڑے ہوکر نماز پڑھنےلگا۔ وہ سمجھ گئےکہ مجھے ان سے کچھ کام ہے۔جب انہوں نے نماز پڑھ لی تومیں ستون اور ان کے درمیان گھٹنے کھڑے کرکے بیٹھ گیا اور عرض کی:”اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی قسم!میں آپ سےمحبت کرتا ہوں حالانکہ میری آپ سے ایسی کوئی قرابت یا رشتہ داری نہیں ہےجس  کی وجہ سے مجھے آپ سے کوئی امید ہو۔“حضرتِ سیِّدُنامعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے استفسار فرمایا:”پھرکس وجہ سےمحبت کرتےہو؟“میں نےعرض کی:”رضائےالٰہی کی خاطر۔“آپ نے خوشی سے میری چادر اپنی طرف کھینچ کرفرمایا کہ اگر تم سچے ہو توتمہیں مبارک ہوکیونکہ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سناہے:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے اس دن نور کے منبروں پر عرش کے سائے تلے ہوں گےجس دن اس کےسواکوئی سایہ نہ ہوگا۔“
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو آکر یہ بات بتائی توانہوں نے فرمایا:میں نے حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سناکہ