Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
155 - 531
شامی تابعین کا ذکر
حضرتِ سیِّدُناابومسلم خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی
	یہاں سےشام کےرہنےوالےتابعی بزرگوں کا ذکر ہوگا۔جن میں سے ایک امت کےحکیم اورامت کی نمائندگی کرنے والےحضرتِ سیِّدُناابو مسلم خولانی عبداللہ بن ثوب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں،کتاب کے ابتدائی حصے میں(تابعین کے طبقَۂ اُولیٰ کا ذکر کرتے ہوئے دوسری جلد ، صفحہ196پر) ان کے کچھ حالات واقوال آٹھ عبادت گزاروں کے ساتھ مذکور ہیں۔ ایک قول کے مطابق آپ غزوۂ حنین کے سال ایمان لائے۔حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دورِ خلافت میں مدینہ آئےاور حضرتِ سیِّدُناامیرِمعاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دور میں شام چلے گئے۔ یمن میں نبوت کے دعویدار اَسود عَنسی نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو آگ میں ڈالوادیا تھا لیکن آگ نے آپ کو نقصان نہ پہنچایا گویا اس معاملے میں آپ حضرتِ سیِّدُناابراہیم خَلِیْلُاللہعَلَیْہِ السَّلَام کی طرح ہو گئے۔
حکیم الامت:
(6609)…حضرتِ سیِّدُناکعبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرمایا کرتےتھے کہ حضرتِ سیِّدُناابو مسلم خَولانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی اس امت کےحکیم ہیں۔
(6610)…حضرتِ سیِّدُناابومسلم خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتےہیں:علمازمین پرایسے ہیں جیسےآسمان پر تارے کہ جب لوگوں پر ظاہرہوں  تو لوگ ان سے رہنمائی حاصل کریں اوراگر وہ چھپ  جائیں تولوگ  بھٹک جائیں۔
چار اموال چار کاموں میں قبول نہیں:
(6611)…حضرتِ سیِّدُناعبدالملک بن عمیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روایت کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ابو مسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا کہ چارقسم کےاموال چار کاموں میں خرچ کرنا ہرگز قبول نہیں:یتیم کامال، دھوکے، خیانت اور چوری سے حاصل کیا ہوا مال حج، عمرہ، جہاد اور صدقہ میں خرچ کرنا۔
پانی پر  چلنا:
(6612)…حضرتِ سیِّدُنا حُمیدبن ہِلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابومسلم خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ