رہے تھے انہوں نےتیرا ذکرکیاتوہم بھی تیراذکرکرنے لگے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:وہ کیا کہہ رہے تھے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں:تیری حمد کررہےتھے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے:میں ہی عبادت اور حمد کا حقیقی حقدار ہوں۔ فرشتے عرض کرتےہیں:وہ تیری پاکی بیان کررہے تھے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:میری حمد میرے سوا کسی کو لائق نہیں۔ فرشتےعرض کرتے ہیں:وہ تیری بزرگی بیان کررہے تھے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:آسمانوں اور زمینوں میں میری ہی کبریائی ہے اور میں ہی غالب حکمت والا ہوں۔ فرشتے عرض کرتے ہیں:وہ تجھ سے مغفرت طلب کر رہے تھے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے:گواہ ہو جاؤ کہ میں نے انہیں بخش دیا۔ فرشتےعرض کرتے ہیں:ان میں فلاں فلاں بندہ بھی تھا؟تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے:ان لوگوں کا ہم نشین بھی بدبخت نہیں رہتا۔(1)
ذکرُاللہ کی محفل سجانے والے:
(6604)… حضرت سیِّدُناعبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ سرورِکائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت عبداللہ بن رواحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کےپاس سےگزرےوہ صحابَۂ کرام کو وعظ و نصیحت کر رہے تھے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:سن لو!بے شک تم وہی لوگ ہو جن کےبارےمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھےحکم دیاہےکہ میں اپنی جان کو ان سے مانوس رکھوں۔ پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجْہَہٗ وَ لَا تَعْدُ عَیۡنَاکَ عَنْہُمْ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنۡ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَکَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا ﴿۲۸﴾(پ۱۵،الکھف:۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی رضا چاہتے ہیں اور تمہاری آنکھیں انہیں چھوڑ کر اور پر نہ پڑیں کیا تم دنیا کی زندگی کا سنگار(زینت) چاہو گے اور اس کا کہا نہ مانو جس کا دل ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا اور وہ اپنی خواہش کے پیچھے چلا اور اس کا کام حد سے گزر گیا۔
پھر فرمایا:جب اہْلِ زمین اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر کے لئےجمع ہوتے ہیں تو اتنی ہی تعداد میں فرشتے بھی ان کے ساتھ جمع ہو جاتے ہیں۔اگر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پاکی بیان کرتے ہیں تو فرشتے بھی پاکی بیان کرتے ہیں،اگر وہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم صغیر، ۲/ ۱۰۹، حدیث:۱۰۷۰