Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
151 - 531
 شفاعت عطاکیا گیا۔(1)
مجالس ذکر کی فضیلت:
(6603)… حضرتِ سیِّدُناعُمَربن ذررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنےوالدکےحوالےسےبیان کرتےہیں:پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنےصحابہ کےپاس تشریف لائے،حضرت سیِّدُناعبداللہبن رَواحہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وعظ ونصیحت کررہے تھے، جب انہوں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا تو خاموش ہوگئے، آپ نےارشادفرمایا:”نصیحت جاری رکھو۔“انہوں نےعرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ اس کےزیادہ حق دار ہیں۔“تو ارشاد فرمایا:بےشک تم لوگ انہی میں سے ہو جن کے بارے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھےحکم دیا کہ میں خود کو ان سے مانوس رکھوں، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی:
وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجْہَہٗ وَ لَا تَعْدُ عَیۡنَاکَ عَنْہُمْ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنۡ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَکَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا ﴿۲۸﴾(پ۱۵،الکھف:۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی رضا چاہتے ہیں اور تمہاری آنکھیں انہیں چھوڑ کر اور پر نہ پڑیں کیا تم دنیا کی زندگی کا سنگار(زینت) چاہو گے اور اس کا کہا نہ مانو جس کا دل ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا اور وہ اپنی خواہش کے پیچھے چلا اور اس کا کام حد سے گزر گیا۔
	پھرفرمایا:جب بھی اہْلِ زمین اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذکر کے لئےجمع ہوتے ہیں اتنی ہی تعداد میں فرشتے بھی  ان کے ساتھ جمع ہوجاتے ہیں۔اہْلِ زمین اگر  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمدکرتے ہیں تو ملائکہ بھی اس کی حمدکرتے ہیں، اگر وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پاکی بیان کرتے ہیں تو یہ بھی اس کی پاکی بیان کرتے ہیں،اگر وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بزرگی بیان کرتے ہیں تو یہ بھی اس کی بزرگی بیان کرتے ہیں،اگر وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے مغفرت  طلب کرتے ہیں تو فرشتے ان کی دعا پر اٰمین کہتے ہیں،پھراپنےربعَزَّ  وَجَلَّکےپاس لوٹ جاتےہیں۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان سے پوچھتا ہے:تم کہاں گئے تھے؟ حالانکہ وہ ان سے بہترجانتاہے۔فرشتے عرض کرتے ہیں:اے ہمارے ربعَزَّ  وَجَلَّ!زمین والے تیری عبادت کر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب المساجد،ص۲۶۵،حدیث:۵۲۱، بتغیر قلیل