لَہٗ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡنَا وَمَا خَلْفَنَا
(پ۱۶،مریم:۶۴)
فرشتے نہیں اُترتے مگر حضور کے رب کے حکم سے اسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے۔(1)
وقوف عرفہ کا وقت:
(6599)…حضرتِ سیِّدُناعبْدُاللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےمروی ہےکہ معلّمِ کائنات،شاہِ موجوادت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جس نے(نویں شب کی)فجرطلوع ہونےسے پہلےعرفہ کا قیام(2) پالیا اس نے حج پا لیا۔(3)
(01-6600)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں کہ ایک مرتبہ پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشہدسے فارغ ہوئےاورہماری جانب رخِ انور کر کے فرمایا:جسےتشہد کے بعد کوئی حدث لاحق ہو اس کی نماز ہوگئی(4)۔
پانچ خصوصی فضیلتیں:
(6602)…حضرتِ سیِّدُنامجاہدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روایت کرتےہیں کہ حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےحضرتِ ابوذررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےارشادفرمایا: مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں:(۱)…ہرنبی اپنی قوم کی طرف رسول بناکربھیجےگئے اورمجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بناکر بھیجا گیا (۲)…رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی حالانکہ مجھ سےپہلےکبھی کسی کی اس سے مدد نہ کی گئی (۳)…میرے لئے غنیمتیں حلال کردی گئیں(۴)…میرے لئے ساری زمین جائے نماز اور قابلِ تَیَمُّم بنادی گئی اور (۵)…مجھے منصب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکة، ۲/ ۳۸۴، حدیث:۳۲۱۸
2…قیام عرفہ حج کا رکن اعلیٰ ہے جسے یہ مل گیا اسے حج مل گیا۔(مراٰۃ المناجیح، ۴/ ۱۴۰)
3…ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورة البقرة،۴/ ۴۵۶،حدیث:۲۹۸۶ عن عبد الرحمن بن يعمر
معجم کبیر،۱۱/ ۱۶۲،حدیث:۱۱۴۹۶
4…آخری قعدہ میں بیٹھ چکاتھاکہ اس کاوضوجاتارہاتواس کافرض اداہوگیا(مراٰۃ المناجیح، ۴/ ۱۴۰)۔البتہ نمازواجِبُ الْاِعادہ ہوگی کہ’’خُرُوْجِ بِصُنْعِہ:یعنی قعدہ اخیرہ کے بعدسلام وکلام وغیرہ کوئی ایسافعل جومنافی نمازہوبقصدکرنا،مگرسلام کےعلاوہ کوئی دوسرامنافی قصداًپایاگیا،تونمازواجِبُ الْاِعادہ ہوئی۔‘‘