عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے70سورتیں یاد کی ہیں۔
مصیبت زدہ کو تسلی دینے کا ثواب:
(27-6126)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ نبیوں کے سردار، اُمت کے غم گسار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جس نے مصیبت زَدہ کو تَسلّی دی اس کے لئے اُسی کے برابر ثواب ہے۔“(1)
صدقہ دینے والے کے برابر ثواب:
(6128)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:ہم رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک سائل آیا، ایک شخص نے اس کے لئے ایک درہم نکالا اور دوسرے نے اس سےلےکر سائل کو دےدیا۔ حضور نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے اس طرح کیا اسے دینے والے کے برابر ثواب دیا جائے گا اور دینے والے کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی۔(2)
جنت کا مشتاق کون؟
(6129)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ نبیوں کے سردار، دوعالَم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جو شخص جنت کا شوق رکھتا ہے وہ نیکیوں میں جلدی کرتا ہے، جو جَہنَّم کی آگ کا خوف رکھتا ہے وہ شہوات سے بچتا ہے، جو موت کو یاد رکھتا ہے وہ لذّتوں کو بھلا دیتا ہے اور جو دنیا سے بےرغبت ہوجاتا ہے اس پر مصیبتیں آسان ہوجاتی ہیں۔“(3)
نفس کے خلاف جہاد کے مراتب:
(6130)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ نبیِّ غیب داں، سَروَرِ اِنس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی، کتاب الجنائز، باب ماجاء فی اجرمن عزی مصابا، ۲/ ۳۳۸، حدیث:۱۰۷۵
2…کنزالعمال،کتاب الزكاة من قسم الافعال،باب فی السخاء والصدقة،فصل فی فضلھا،۶/ ۲۵۱،حدیث:۱۷۰۲۳
3…شعب الایمان،باب فی الزھد وقصرالامل،۷/ ۳۷۰،حدیث:۱۰۶۱۸