Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
147 - 531
حالانکہ اس کا وقت قریب آچکا اور یہ ٹھکانا ہے تیری پناہ چاہنے والوں کا۔ بخدا! اگر میں جان لوں کہ میں بہت نیک ہوں تو میں اس وقت تک نہ ہنسوں جب تک یہ نہ جان لوں کہ میرے اعمال کی جزا کیا ہے لیکن جب ہم وعظ ختم کرتے ہیں تو اسی کیفیت پر لوٹ آتے ہیں جو تم جانتے ہو(یعنی دنیاوی معاملات میں مشغول ہوجاتے ہیں)۔
	ایک بار حضرتِ سیِّدُنا عمر بن ذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےسورۂ حاقہ تلاوت  کی، جب اس آیت  پر پہنچے:
فَاَمَّا مَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ فَیَقُوۡلُ ہَآؤُمُ اقْرَءُوۡا کِتٰبِیَہۡ ﴿ۚ۱۹﴾    (پ۲۹، الحاقة:۱۹)	
ترجمۂ کنز الایمان:تو وہ جو اپنا نامَۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامَۂ اعمال پڑھو ۔
	تو فرمانےلگے:ربِ کعبہ کی قسم!اس شخص کا حسن ظن یقین میں بدل جائےگا۔پھرپیلی رنگت اور مرجھائے  ہوئے دل والا شخص اپنےدونوں ہاتھ پھیلاکرندا کرے گا:
وَ اَمَّا مَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِشِمَالِہٖ ۬ۙ فَیَقُوۡلُ یٰلَیۡتَنِیۡ لَمْ اُوۡتَ کِتٰبِیَہۡ ﴿ۚ۲۵﴾   (پ۲۹، الحاقة:۲۵)	
ترجمۂ کنز الایمان:اوروہ جواپنے نامَۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گاکہے گاہائے کسی طرح مجھے اپنا نَوِشْتَہ(نامَۂ اعمال)نہ دیاجاتا۔
	پھر فرمانے لگے:اےکذاب!تونےسچ کہا،اے کذاب!تو نے سچ کہا۔اے کذاب! پھر فرمایا: سیاہ چہرے والا بدحال شخص جس کے دونوں ہاتھ گردن پر بندھےہونگے وہ کہہ رہاہوگا:
اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی ﴿ۙ۳۴﴾ ثُمَّ اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی ﴿ؕ۳۵﴾ (پ۲۹،القيامة:۳۴، ۳۵)	
ترجمۂ کنز الایمان:تیری خرابی آلگی اب آلگی پھر تیری خرابی آلگی ا ب آلگی۔
	اے رب عَزَّ  وَجَلَّ!تونےہمیں بار باریہ وعیدسنائی۔تیری عزت و جلال کی قسم!تیرے علاوہ ہم کسی ایسے کی وعید پر یقین نہیں رکھتے جوہمیں نفع و نقصان نہیں دے سکتا، جو کھانے ،پینے اور سونے میں ہمارے ساتھ شریک ہے حتّٰی کہ ہم سےکیا جانے والا وعدہ پورا ہوجائے۔اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے رات کی تاریکی  سے نفع اٹھایا اور تیری عبادت کی  مگر تیرے  غیرکودل میں جگہ دی۔اگر تیرے  علم میں یہ  ہے کہ وہ  کبھی توبہ نہ کریں گے توان کے بُرے اعمال کے سبب انہیں  آگ میں ڈال دے۔
مراد پانے والے خوش نصیب:
(6596)…حضرتِ سیِّدُنانَضْربن اسماعیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں: حضرتِ سیِّدُنا عمر بن ذر رَحْمَۃُ اللہِ