Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
146 - 531
نہ کیا کرو، صلح کی گنجائش باقی رکھو کیونکہ جو ہمارے معاملے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانی کامرتکب ہوہم اسے صرف یہ بدلہ دےسکتےہیں کہ اس کے معاملے میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکی فرمانبرداری ہی کریں۔
تاریک رات روشن کرنے والے:
(6594)…حضرتِ سیِّدُناعماربن عمروبَجَلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عمر بن ذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کہتے سنا:عبادت  گزاروں نے جب  یہ دیکھاکہ  رات تاریکی میں ڈوب  گئی، غافل اور سُست لوگ پُرسکون نیند سوگئے تو وہ سستی اور نیند چھوڑ کر اپنی لذت کی جگہ لوٹ گئے اور بخوشی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حضور کھڑےہوگئے، رات کی عبادت اورلمبی نمازوں کی توفیق ملنےپرخوش ہوئے، انہوں نے اپنے بدن کو مشقت میں ڈال کر رات کا استقبال کیا اور اپنے چہروں(کی نورانیت) سے تاریک رات کو روشن کردیا، راتیں گزر گئیں لیکن ان کی  لذت ِتلاوت ختم نہ ہوئی اورنہ طویل عبادت سےان کے جسم تھکے۔ پس دوفریقوں نے اس حال میں صبح کی کہ ایک نےرات سےنفع اُٹھایااور دوسرے نے اپنےآرام اور نیند پر افسوس کیا اور عبادت  کے لئے آنے والی رات کا انتظار کرنے لگے۔دونوں میں کتنا فرق ہے!پس تم رات کی تاریکی میں اچھے اعمال کیا کرو، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم  پر رحم فرمائے،جس نے رات اور دن میں نیکیاں کرکےنفع نہ اُٹھایاوہ دھوکے میں ہے اورجو ان میں نیکیاں  نہ کرسکاوہ محروم ہے۔یہ دن اور رات مومنوں کے حق میں اپنے رب کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئےراہ اور اپنی ذات سے غافل رہنے والوں کے لئے وبال ہیں۔خودکو ذکراللہ  سے زندہ کرو کہ دلوں کی زندگی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذکر میں ہے۔رات کو قیام کرنے والے بہت سے ایسے ہیں جو اس رات قیام کرنے کے سبب اپنی اپنی قبرمیں مسرور ہوں گے اور سونے والے بہت سے لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا وہ انعام واکرام کے نہ ملنے پر نادم ہوں گے جو اس نےعبادت گزاروں کے لئے تیار کر رکھا ہے لہٰذا دن  رات اور گزرتے وقت کو غنیمت جانو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم پر رحم فرمائے۔
پیلی رنگت اور مرجھائے دل والا:
(6595)…حضرتِ سیِّدُنا عُمَر بن ذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:لوگ  دنیا اور آخرت سے کس قدر غافل  ہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرو ان اعمال کے متعلق جو ایک دوسرے سے چھپاتے ہو، تم موت کی تیاری کیوں نہیں کرتے